
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کی نگراں کابینہ میں پنجاب کا رہائشی شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ گزشتہ روز نگراں صوبائی وزیر تعلیم و سیاحت ڈاکٹر قادر بخش بزدار نے نگران وزیر بلوچستان کی حیثیت سے حلف لیا ہے جس کا تعلق ڈیرہ غازی خان صوبہ پنجاب سے ہے ڈاکٹر قادر بخش حال ہی میں چاکر یونیورسٹی سبی کے وائس چانسلر تعینات ہوئے.
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر قادر بخش کا ایک بھائی ڈی جی ایف آئی اے غلام عباس فوج میں رہ چکے ہیں جبکہ دوسرا بھائی ظفر بزدار جو سبی یونیورسٹی میں وائس چانسلر ہیں۔



