
نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا۔ گزشتہ روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں تقریب حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان شہید نواب اکبر بگٹی کے نواسے میر علی مردان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی، سابق وفاقی وزیر میر دوستین ڈومکی، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی، آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ، سابق ارکان اسمبلی سردار صالح بھوتانی، عبدالخالق ہزارہ، محمد خان لہڑی، حاجی نواز کاکڑ میر یونس عزیز زہری، عبدالواحد صدیقی سمیت مختلف محکموں کے سیکرٹریز بھی موجود تھے۔



