
علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق کرلیا
علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق کرلیا.
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میں 8ویںنگران وزیراعلیٰ کیلئے علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق کرلیاگیاگزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو اور بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندرایڈووکیٹ کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے آخری مرحلے میں گفت وشنید کی گئی دونوں جانب سے مختلف ناموں پر غور کیاگیا اور آخر میں صوبے کے 8ویں نگران وزیراعلیٰ کیلئے ذرائع کے مطابق علی مردان کے نام پر اتفاق کرلیاگیا۔
اس سے قبل میڈیا کی زینت بننے والے ناموں میں حسن زہری ،ملک شاہ گورگیج ،سابق رکن صوبائی اسمبلی پرنس احمد علی احمدزئی ،سیاستدان علی مردان ،سینیٹر کہدہ بابر، بلوچستان نیشنل پارٹی کے میرحمل کلمتی سابق رکن قومی اسمبلی انجینئر میرعثمان بادینی ،سابق بیوروکریٹ شبیر مینگل ،سینیٹر میرسرفراز بگٹی ،سوڈان میں پاکستانی سفیر بہروز ریکی، نصیر بزنجو اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی اعجاز سنجرانی بھی نگراں وزیراعلی کی دوڑ میں شامل ہیں۔



