بلوچستانتازہ ترین

وزیراعظم نے منصب سنبھالتے ہی تمام وزارتوں سے اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی

نگراں وزیراعظم انوار الحق سے سینیٹر سرفراز بگٹی اور میر خالد لانگو کی ملاقات

نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ نے وزارتِ عظمی کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی تمام وزارتوں سے اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک کے 8 ویں نگراں وزیر اعظم کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ جس کے ساتھ ہی شہباز شریف کی 16 ماہ کی حکومت ختم ہوگئی ہے۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نومنتخب نگراں وزیراعظم سے حلف لیا۔

حلف برداری کے بعد وزارت عظمیٰ کا دفتر سنبھالنے والے نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کے وفد کی ملاقات کی۔

ملاقات میں سینیٹر سرفراز بگٹی اور میر خالد لانگو شامل تھے۔

وفد نے وزیرِاعظم کو وزرات عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button