
نگراں وزیراعظم کے لیے انوارالحق کاکڑ کے نام پراتفاق ہوگیا۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے انوارالحق کاکڑ کے نام پراتفاق کیا۔
اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سے نشست ہوئی ہے،انوارالحق کاکڑ کانام میں نے وزیراعظم شہبازشریف کو دیاتھا۔وزیرِاعظم اورقائد حزب اختلاف نے دستخط کرکے ایڈوائس صدرپاکستان کو بھجوا دی۔ وزیرِ اعظم کا قائد حزب اختلاف کا مشاورتی عمل میں تعاون پر شکریہنگراں وزیراعظم کے تقرر سے متعلق مشاورت کےلیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں کسی ایک نام پر اتفاق رائے کی صورت میں نام کا اعلان کیا جائے گا تاہم اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرکے پاس نگراں وزیراعظم کا نام طے کرنے کا آخری روز ہے،نام فائنل نہ ہوا تومعاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔دوسری جانب 8 رکنی رکنی پارلیمانی کمیٹی 3 روز میں ناموں پر غور کرے گی، پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں حتمی نام کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔خیال رہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی آج نگراں وزیراعظم کا نام مانگ لیا ہے۔ وزیراعظم نے جمعہ کی رات اتحادیوں سے مشاورت کی۔وزیراعظم نے صدر پر بھی تنقید کی اورکہا کہ افسوس ہے صدر نے نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے انہیں خط لکھا،اس تقرری کے لیے 8 دن ہیں۔



