
کوئٹہ(یو این اے )نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ 2018کے انتخابات میں بر سر اقتدار آنے والی بلوچستان حکومت نے عوام کیلئے کوئی خاص کام نہیں کیا بلکہ کرپشن کرکے صوبے کو بدنام کردیا انکی کارکردگی عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اس میں مزید اضافہ کیا گیا عوام کو کچھ دینے کے بجائے حکمرانوں نے اپنے تجوریاں بھر دی بلوچستان کی تاریخ میں سب سے بد ترین صوبائی حکومت رہی جس کی کارکر دگی بدعنوانی کے علاوہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے مزید مشکلات میں مبتلا کردیا بلوچستان کے عوام آئندہ انتخابات میں بدعنوان عناصر کو اپنے ووٹ کی طاقت سے بدترین شکست سے دو چار کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعے کو خبر رساں ادارے یو این اے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جب سابق وزیر اعلی عبدالمالک بلوچ سے پوچھا گیا کہ 12اگست کو موجودہ صوبائی اسمبلی کی مدت پوری ہورہی ہے صوبائی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں 2018کے انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے سے آنے والی حکومت سے بلوچستان کی عوام کو کوئی توقع نہیں تھی لیکن صوبائی حکومت نے 5سالہ دور میں کرپشن کا جو ریکارڈ قائم کیا وہ بلوچستان کی عوام ضرور یاد رکھے گی انہوں نے کہا صوبائی وزرا تمام ترقیاتی فنڈز اپنے رشتہ دار ٹھیکداروں سے کرپشن کرکے مکمل کیا جو مہینے بعد ان کانام ونشان بھی نہیں رہااس لیے موجودہ 5سالہ دور حکومت میں حکمرانوں نے عوام کو کچھ دینے کے بجائے بہت زیادہ نقصان پہنچایا بلوچستان کی عوام آئندہ انتخابات میں ان بد عنوان حکمرانوں کو اپنے ووٹوں سے شکست دینگے بلوچستان باقی صوبوں کے مقابلے میں بہت زیادہ پسماندہ ہے صوبے میں 5سال میں کوئی منصوبہ مکمل نہیں کیا گیا جس کی وہ کل عوام کے سامنے جاکر پیش کرسکے توقع ہے کہ صوبے کے باشعور عوام آئندہ انتخابات میں ایسے لوگوں کو ووٹ دینگے جو بلوچستان کو پسماندگی سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرینگے ۔



