بلوچستانتازہ ترین

کل وزیراعظم ہائوس میں اہم ملاقات ہوگی

کل قبائلی سیاسی شخصیات سابق و موجودہ ارکان اسمبلی جلد ہی پاکستان مسلم لیگ(ن) کو پیارے ہوجائینگے

بلوچستان میں پاکستان مسلم لیگ(ن) بڑا سیاسی طوفان لانے کو تیار قبائلی سیاسی شخصیات سابق و موجودہ ارکان اسمبلی جلد ہی پاکستان مسلم لیگ(ن) کو پیارے ہوجائینگے انتہائی با وثوق ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) نے بلوچستان میں پارٹی کو منظم اور مستحکم کرنے کیلئے بڑے سیاسی وقبائلی ناموں کو فائنل کر لیا جو جلد ہی مسلم لیگ (ن) کا حصہ بنیں گے اس حوالے سے آج وزیراعظم ہائوس میں بلوچستان کے سیاسی رہنمائوں کی اہم بیٹھک ہوگی جس میں سینیٹر انور الحق کاکڑ،سردار مسعود لونی،میر عاصم کرد گیلو،صوبائی وزیر محمد خان لہڑی،میرسرفراز بگٹی،سردار سرفراز ڈومکی سمیت دیگر رہنماء شرکت کرینگے وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں بلوچستان کے سیاسی حالات،معاشی مشکلات ،آئندہ انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت کی جائیگی جبکہ نئے ناموں کی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے معاملات کو بھی حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا جائے گا تاہم ذرائع کے مطابق نئے ناموں کی شمولیت کے حوالے سے جلسہ یا پریس کانفرنس کوئٹہ میں منعقد کیا جانا متوقع ہے اس ضمن میں جب پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر آغا شاہزیب درانی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتا یا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں بڑے سیاسی ناموں اور قد آور شخصیات کو پارٹی پلیٹ فارم پر یکجاں کررہی ہیں تاکہ آنے والے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں ایک عوامی حکومت کی تشکیل دیکر اہل بلوچستان کے مسائل کو حل کریں اس حوالے سے پارٹی قیادت سے رابط کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری تھا تاہم اب وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور پارٹی کے دیگر مرکزی قیادت نے ان رابطوں کو حتمی شکل دیدی ہے جس کے بعد اب بلوچستان میں پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیتوں کا ایک طویل سلسلہ شروع ہوگا جن میں بڑے سیاسی نام مسلم لیگ (ن) کا حصہ بنیں گے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان پہلے ہی بلوچستان عوامی پارٹی کو خیر آباد کہہ کر پاکستان مسلم لیگ(ن) کا حصہ بننے کا عندیہ دے چکے ہیں اور اس ضمن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ان کی ملاقات بھی ہوچکی ہے تو ایسے میں امکان ہے کہ جلد ہی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کرینگے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button