
کوئٹہ(یو این اے )وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو اورصوبائی کابینہ نے احتجاجاََوزیراعظم کے دورہ گوادر کے موقع پرکسی پروگرام میں شرکت نہیں کی ۔گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچے تھے تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے ساتھ وفاق کے ناروا رویہ کے خلاف احتجاجاََ گوادر کے کسی بھی پروگرام میں شرکت نہیں کی . وزیراعظم کا دورہ گوادر ،وزیراعلیٰ بلوچستان نے شرکت نہیں کی
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزیراعظم کے دوروں پر عوامی ٹیکس خرچ ہوتاہے البتہ ان پیسوں کو بچت کرکے عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کرناچاہیے بلوچستان کو مسلسل نظرانداز کیاجارہاہے این ایف سی ایوار ڈمیں مکمل شیئرز نہ دینے پی پی ایل کے ذمے 50ارب روپے کی واجبات کی عدم ادائیگی ،سیلاب متاثرین کیلئے اعلان کردہ 10ارب روپے صرف اعلان ،اہم شاہراہوں وپلوں کی تعمیر ومرمت میں تاخیر حربوں پر وزیراعلیٰ بلوچستان وفاق کے اس رویے سے نالاں ہے ،عبدالقدوس بزنجو نے شکوہ کیا ہے کہ بلوچستان مالی مشکلات سے دوچار ہے، وفاق نے صوبے کو مالی بحران سے نکالنے کے وعدے پورے نہیں کئے۔وزیراعظم کے دورہ گوادر کے دوران تقاریب میں صوبائی وزراء بھی نظر نہیں آئے ۔ وزیراعظم کا دورہ گوادر ،وزیراعلیٰ بلوچستان نے شرکت نہیں کی



