
گوادر/کوئٹہ(یو این اے )وزیراعظم محمد شہبازشریف نے گوادر پہنچنے پر پاکستان اور چین کی ہر آزمائش پر پورا اترنے والی دوستی کی عکاسی کرتے منصوبے ایکسپو سنٹر کا باضابطہ افتتاح کیااس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر ،گورنربلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ،وفاقی وزراء احسن اقبال ،مولانااسعد محمود،خواجہ سعد رفیق، آغا حسن بلوچ، محمدہاشم نوتیزئی ،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، کور12 کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل آصف غفور، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی ،صوبائی سیکرٹریز ،آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ ودیگر بھی موجود تھے۔گوادر فری زون میں قائم کیا گیا سادرن چائنا کموڈٹی ایگزی بیشن اینڈ ٹرئیڈنگ سنٹر گوادر پورٹ اور سی پیک کے دیگر منصوبوں کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
وزیراعظم نے این 30 بسمیہ خضدار روڈ کا افتتاح کیا،2 لین پر مشتمل اس شاہراہ کی لمبائی102 کلومیٹرہے۔محمدشہبازشریف نے بجلی کے منصوبے پنجگور۔ناگ۔ بسمیہ۔ نال 132کے وی ٹرانسمیشن لائن منصوبے کا بھی افتتاح کیا جس کی کل لمبائی 286 کلو میٹر ہیاس میں ایک ہزارایک سوتین ٹاور لگائے گئے ہیں۔انہوں نیگوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ کے تیار ہونیوالے ائر سائیڈ انفراسٹرکچر اور رن وے کا بھی افتتاح کیا۔وزیراعظم نے 1.2 ایم جی ڈی ڈیسیلی نیشن پلانٹ کا افتتاح اور گوادرپورٹ کی مینٹی ننس اور ڈریجنگ کے کام کا بھی آغاز کیا۔
محمد شہبازشریف نے گوادرشہر کیلئے واٹر سپلائی اینڈ ڈسٹری بیوشن اور سیوریج نیٹ ورک کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر محمد شہبازشریف نے 168 کلومیٹر طویل آواران نال روڈ اور 55 کلومیٹر طویل آواران جھلجھا روڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔اس شاہراہ پر2 پل اور 200ہاکس کلورٹس تعمیر کئے جائیں گے۔وزیر اعظم نے چارہزارنوسوچھیاسٹھ ملین روپے کی لاگت سے بنائے جانے والے گوادر سیف سٹی پراجیکٹ کے فیز ٹو کا سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے یونیورسٹی آف گوادر کے فیز ون کی توسیع کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔



