
پیپلز پارٹی ایک دفعہ پھر بلوچستان پر مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ایم کیو ایم پاکستان صوبے کے ساتھ ظلم و ناانصافی برداشت نہیں کریگی ۔ پیپلز پارٹی کی دور حکومت میں یہاں قتل و غارت اور چوری ڈکیتی عام تھی۔ خدشہ ہے اس بار بھی صوبے کو مزید پسماندگی اور مزید لاقانونیت کی طرف دھکیلا جائیگا- ان خیالات کا اظہار سینیر صوبائی نائب صدر میر شمس مینگل نے مجید لہڑی ،حماد لہڑی اور انکے ساتھیوں کی ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کے موقع پر کیا۔
انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ازل سے بلوچستان دشمن پالیسی پر عمل پیرا رہا ہے ان سے مفلوج الحاج عوام کیلیے کسی قسم کی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی ۔پیپلز پارٹی بلوچستان میں حسب روایت اپنی کرپشن لوٹ مار کا خوب دیکھنا چھوڑ دے ۔ایم کیو ایم پاکستان صوبے کے ساتھ ظلم و ناانصافی برداشت نہیں کریگی ۔پیپلز پارٹی کی ماضی میں جتنی بار حکومت رہی ہے عوام کو چوری ڈکیتی قتل و غارت کے سوا کچھ بھی دیکھنے کو نہیں ملا ۔مقامی جاگیرداروں اور بااثر لوگوں کو اس لیے یکجا کیا جارہا ہے تاکہ غاصبانہ سوچ کو مزید تقویت ملے ۔
ایک پھر بلوچستان پر مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے خدشہ ہے اس بار بھی زرداری ٹولے کے ذریعے صوبے کو مزید پسماندگی اور لاقانونیت کی طرف دھکیلا جائیگا۔ اس موقع پر صوبائی نائب صدر نور للّٰہ سمالانی ، ڈسٹرکٹ ممبر میر فیروز لانگو، عزیز کھیتران،سابق صدریوتھ ونگ بلوچستان ڈاکٹر جاوید لہڑی، صدر سابق صدر بزنس فورم بلوچستان انجینئر بلال مشوانی ، انجینیئر سمیع مینگل موجود تھے۔



