
کوئٹہ(یو این اے )اندھیر نگری چوپٹ راج ،بلوچستان پولیس کے غیر استعمال گاڑیوں کے نام پر ہزاروں لیٹر پیٹرول استعمال ہونے کاانکشاف ہواہے ۔ذرائع کے مطابق بلوچستان پولیس بھی لوٹنے میں سے پیچھے نہیں ،پولیس کی سینکڑوں جنرل ڈیوٹی ،پانی ٹینکرز، قیدی وین اور موٹرسائیکلزجو ناکارہ ہے اور انہیں اپ روڈ کیاگیاہے ذرائع کے مطابق مذکورہ ناکارہ واپ روڈ گاڑیاں جو پولیس لائن میں کھڑی ہیں کے نام پر ہزاروں لیٹر سرکاری پیٹرول استعمال کیاجانے لگا ہے ایک طرف کوئٹہ کے 30سے زائد تھانوں کے پیٹرولنگ پیٹرول گزشتہ 4ماہ سے بند کیاگیاہے لیکن دوسری جانب ناکارہ واپ روڈ کی گئی گاڑیوں کے نام پر ہزاروں لیٹرپیٹرول آفیسران کے جیب میں جاتی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے منی پیٹرول پمپس سے گاڑیوں کیلئے ایرانی پیٹرول استعمال کیاجاتاہے ناقص پیٹرول کی وجہ سے گاڑیوں کو بھی نقصان کاسامنارہتاہے جس کی وجہ سے قومی خزانہ بھاری نقصان کاسامنا کرناپڑتاہے ۔



