
تربت(یو این اے )تربت شہر میں خودکش بم دھماکہ کی ایف آئی آر سی ٹی ڈی تھانہ میں درج کرائی گئی سی آئی اے تربت کے ایس ایچ او حکیم کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی، ایف آئی آر کی متن کے مطابق کرائم کنٹرول کے سلسلے میں پولیس کی گاڑی علاقہ تھانہ گشت پر تھی، بوقت 3:55 چاکر اعظم چوک نزد قومی عیسی پارک پہنچا، تو FC کی پانچ گاڑیاں بھی دوسرے سمت سے آرہی تھیں،کہ چاکر اعظم چوک پر اچانک ایک زور دار دھماکہ ہوا، دھماکہ میں FC کی گاڑیوں اورجوانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے،پولیس کانسٹبل نیاز جو گاڑی چلا رہا تھا زخمی، پھر اسپتال میں دم توڑ گئے، ایک لیڈی کانسٹیبل سمیت 3اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس اہلکار دھماکہ سے شہید اور زخمی ہوئے،



