
تربت میں خودکش بم دھماکہ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق، ایک لیڈی کانسٹیبل سمیت 4 اہلکار زخمی خود کش بمبار کے حملے میں پولیس اہلکار شہید
تربت(یو این اے ) بلوچستان کے شہر تربت میں کمشنر ہاوس روڈ، چاکر اعظم چوک پر خودکش دھماکہ ہوا پولیس و سیکورٹی اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے، ڈپٹی کمشنر کیچ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور نوجوان خاتون تھی جنہیں دھماکہ کیلئے استعمال کیا گیا۔ دھماکہ سے سیکورٹی فورس کی ایک گاڑی تباہ ہوگئی، جس سے دو سیکورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ کیو آر ایف کے اہلکار نیاز بلوچ جاں بحق ہوگئے۔
دو پولیس اہلکار جن میں لیڈی کانسٹیبل حسنہ بلوچ اور شھاب بلوچ زخمی ہوگئے، ایف سی کا قافلہ تربت ایئرپورٹ سے ایف سی جنوبی بلوچستان کے ہیڈکوارٹر تربت میں جارہی تھی، پولیس کی گاڑی ساتھ تھی ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں، پولیس اور ادارے واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔ عینی شاہد کے مطابق مزکورہ خودکش حملہ آور خاتون 20 تا 25 منٹ تک چاکر اعظم چوک پر انتطار کرتی رہی۔خود کش بمبار کے حملے میں پولیس اہلکار شہید



