بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ :جناح روڈ ہیرا منڈی وفحاشی کے اڈے میں تبدیل

کوئٹہ :جناح روڈ دیگرصوبوں سے آنے والے خواجہ سرائوں کے باعث ہیرا منڈی وفحاشی کے اڈے میں تبدیل ہوگئیں

ضروری ہے کہ حکومت فحاشی کے خاتمے کے ساتھ ان خواجہ سرائوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرے،عوامی حلقے
کوئٹہ(یو این اے )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے معروف شاہراہ جناح روڈ دیگرصوبوں سے آنے والے خواجہ سرائوں کے باعث ہیرا منڈی وفحاشی کے اڈے میں تبدیل ہوگئیں ،عوامی حلقوں نے پولیس اور سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے خاموشی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کے قبائلی روایات اوراسلامی اصولوں کو پائوں تلے روندا جارہاہے ،ضروری ہے کہ حکومت فحاشی کے خاتمے کے ساتھ ان خواجہ سرائوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرے ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کامعروف شاہراہ جناح روڈ شام ہوتے ہی ہیرا منڈی و فحاشی کے اڈے میں تبدیل ہوجاتی ہے جہاں دیگر صوبوں سے آئے خواجہ سرا شاہراہ کے کارنر پر کھڑے ہوکر فحاشی پھیلانے میں مصروف ہوتے ہیں ،عوامی حلقوں نے صوبے کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس عمل پر خاموشی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے قبائلی روایات اور اسلامی اصولوں کو پائوں تلے روندا جارہاہے ،ضروری ہے کہ ان بے روزگار خواجہ سرائوں کو فحاشی کی بجائے روزگاری کے مواقع فراہم کرے ،جناح روڈ پر جگہ جگہ کھڑے خواجہ سرائوں کے ساتھ گاڑی ،موٹرسائیکل اور پیدل کھڑے نوجوانوںکی وجہ سے شاہراہ ٹریفک کیلئے بھی بند ہوجاتی ہے ،شاہراہ پر 24گھنٹے پولیس کی گشت کے باوجود حالات معمول پر نہ آسکیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button