بلوچستانتازہ ترین

وفاق نےبلوچستان کے6منصوبوں ایک کھرب44ارب63کروڑ مختص

وفاقی حکومت نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں 6منصوبوں ایک کھرب44ارب 63کروڑ20لاکھ روپے مختص کردیں

وفاقی پی ایس ڈی پی میںمنصوبوں میں چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ،کوئٹہ میٹرو بس فیزبیلٹی رپورٹ ودیگر منصوبے شامل ہیں
کوئٹہ(یو این اے )وفاقی حکومت نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں 6منصوبوں ایک کھرب44ارب 63کروڑ20لاکھ روپے مختص کردیں۔منصوبوں میں چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ،کوئٹہ میٹرو بس فیزبیلٹی رپورٹ ودیگر منصوبے شامل ہیں ۔وفاقی پی ایس ڈی پی کے دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بلوچستان کے 6مختلف منصوبوں کیلئے ملین 144632یعنی ایک کھرب44ارب 63کروڑ20لاکھ روپے مختص کردی ہیں منصوبوں میں کیڈٹ کالج گوادر کیلئے 1883ملین روپے ،کوئٹہ میں میٹرو بس روٹ کی فیزبیلٹی سٹڈی کیلئے 100ملین ،ماڈل سکول غلام رسول جیاخان صحبت پور کی اپ گریڈیشن کیلئے 146ملین ،کلی سردار عبدالرحیم سے بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیر کیلئے116ملین روپے ،کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ این 25 کا273کلومیٹر شاہراہ کیلئے 74716ملین ،کراڑو وڈھ اور کچلاک تا چمن این 25کے کچلاک چمن اور وڈھ 187کلومیٹر کیلئے 67671ملین روپے کی لاگت شامل ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button