
کوئٹہ,لاہور(یو این اے )کے پی، بلوچستان پولیس کو بشری بی بی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات پیش کرنیکاحکم لاہور ہائیکورٹ نے کے پی کے اور بلوچستان پولیس کو بشری بی بی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیالاہور ہائیکورٹ میں سابق خاتون اول بشری بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے کے پی کے اور بلوچستان پولیس سے مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا.
آئی جی اسلام آباد نے تحریری رپورٹ میں بتایا کہ بشری بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں ایک مقدمہ درج ہے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ سندھ اور پنجاب میں بشری بی بی کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیںبشری بی بی کے وکیل نے دلائل دئیے کہ آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اطلاعات ہیں کہ بشری بی بی کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں سیل کر دیا گیا ہے، شفاف ٹرائل کے لئے مقدمات کے اندراج کی معلومات اور ان تک رسائی ہر شہری کا قانونی حق ہے، عدالت بشری بی بی کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان پولیس کو سابق خاتون اول بشری بی بی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔



