بلوچستانتازہ ترین

تمام محکمے ایک ہفتے کے اندرتمام تقریریاں آرڈرز جاری کریں میر قدوس

بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوںپبلک ٹرانسپورٹ گرین بس ہیلتھ کارڈ کا افتتاح عوام سے کرائینگے وزیرعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے

کوئٹہ(یو این اے )وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس نے تمام محکموں کوہدایت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کے تمام سرکاری
محکمے ایک ہفتے کے اندر وہ تمام اپوائنٹمنٹ آرڈرز جاری کردیں جنکے ٹیسٹ اور انٹرویو اپریل تک مکمل ہوچکے ہیںاورصاف و شفاف بھرتیوں کیلئے نگرانی کے عمل کو تیز ترین اور میرٹ کو یقینی بنائیںکسی بھی قسم کی بے قاعدگی کی صورت میں متعلقہ محکمے کے سیکرٹری اور سیلکشن کمیٹی کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ہم آئیں مل کر اپنے نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرکے انہیں معاشرے کا ایک ذمہ دار شہری بنائیں

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ پہلے ہی بم اور بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی جسکے بعد انہوں نے سی ایم سیکریٹریٹ کی بم اور بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال نہیں کیا اپنے ایک بیان میں وزیراعلی نے کہا ہے کہ وہ اس پاک زات اور اسکی قدرت پر کامل یقین رکھتے ہیں جس نے ہمیں پیدا کیا اور ہم نے لوٹ کر اسکے پاس ہی جانا ہے اور وہی ہماری جانوں کا محافظ ہے وزیراعلی نے کہا کہ جو ہمارا خالق و مالک ہے وہی ہماری حفاظت کا زمہ دار بھی ہے اس لئے ہمیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے وزیراعلی نے کہا کہ ہم اپنی حفاظت کے لئیبم پروف گاڑیاں تو لیتے ہیں اور اپنی صحت کے لئے منرل واٹر بھی پیتے ہیں ہمیں سوچنا چاہے کہ منرل واٹر صحت دیتا ہے یا وہ پاک زات شفا دیتی ہے جو ہر چیز پر قادر ہے وزیراعلی نے فور ی طور پر وزیراعلی سیکریٹریٹ میں منرل واٹر کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئیکہا ہے کہ وہ خود بھی عام پانی استعمال کر رہے ہیں اور مہمانوں کو بھی عام پانی ہی پیش کیا جائے گا وزیراعلی نے تمام محکموں کے لئے یہ ہدایت بھی جاری کر دی ہیں کہ کوئی بھی وزیر یا سیکریٹری کسی سرکاری منصوبے کا افتتاح نہیں کریگا عوامی منصوبوں کا افتتاح اب عوام کرینگے وزیراعلی نے کہا کہ سکول ہو یا کالج، ہسپتال ہو یا کھیل کا میدان، ہیلتھ کارڈ ہو یا گرین بس کا منصوبہ یہ سب عوام کے اپنے پیسے ہیں تو اس کا کریڈٹ لینے یا دینے کیلئے افتتاحی تقاریب پر وسائل ضائع کرنے کی بجائے سکول کا افتتاح سرکاری اداروں میں زیرِ تعلیم بچوں، اسپتال کا افتتاح سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج غریب مریضوں اور گرین بس سروس کا افتتاح پبلک ٹرانسپورٹ میں دھکے کھانی والی بہن بیٹیوں سے کروایا جائے گاانہوں نے کہا کہ یہ عوام کا پیسہ ہے اور عوام کو ہی کریڈٹ جائے۔ ہمارا کام انکے پیسے کا صحیح استعمال کرنا ہے۔

وزیرعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سماجی رابطے ویب سایٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان کے عوامی منصوبوں کا افتتاح اب عوام کرینگے سکول ہو یا کالج، ہسپتال ہو یا کھیل کا میدان، ہیلتھ کارڈ ہو یا گرین بس کا منصوبہ یہ سب عوام کے اپنے پیسے ہیں انہوں نے کہاہے کہ ان منصوبوں کا کریڈٹ لینے یا دینے کیلئے افتتاحی تقاریبات پر وسائل ضائع نہیں کرینگے بلوچستان کے سرکاری اداروں میں زیرِ تعلیم بچوں سے سکول کا افتتاح کرائیں گے بلوچستان سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج غریب مریضوں سے اسپتالوں کا افتتاح کرائینگے پبلک ٹرانسپورٹ میں دھکے کھانی والی بہن بیٹیوں سے گرین بس سروس کا افتتاح کروایا جائے گایہ عوام کا پیسہ ہے اور عوام کو ہی کریڈٹ جائے۔ ہمارا کام انکے پیسے کا صحیح استعمال کرنا ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button