
نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ظہوربلیدی کے بہنوئی قیوم بلیدی جاں بحق
تربت(یو این اے )میناز بلیدہ میں فائرنگ، ایم پی اے کا بہنوئی قیوم بلیدی جاں بحق لیویز ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقہ میناز میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے عبدالقیوم ولد حاجی سعید نامی شخص جاں بحق ہوگیااطلاع کے مطابق مقتول قیوم بلیدی پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی رہنما، سابق صوبائی خزانہ اور رکن بلوچستان اسمبلی میر ظہور احمد بلیدی کے بہنوئی تھے۔ لیویز ذرائع کے مطابق مقتول ہفتے کی شام گئے اپنے بلاک تلہ پر بیٹھا تھا جسے نشانہ بنایا گیا۔تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی.
دوسری جانب تربت(یو این اے ) تربت میں موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ ،پولیس آفیسر فائرنگ جاں بحق، پولیس کے مطابق تحصیل کلاتک مینو میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کی اسپیشل برانچ کے انچارج اے ایس آئی رفیق احمد کو قتل کردیا جبکہ ان کا ساتھی عبید ولد نور محمد گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ظہوربلیدی کے بہنوئی قیوم بلیدی جاں بحق



