
گوادر(یو این اے )بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان بائپر جوائے کے مکمنہ خطرات ماہی گیروں نے دفعہ 144 کے احکامات ہوا میں اڑا دئے ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر ادارے منظرعام سے غائب بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں بائپر جوائے نامی سمندری طوفان کے حوالے سے ممکنہ خطرات اور نقصانات سے بچنے کے لئے این ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے تاکہ اس ضمن میں ناگزیر اقدامات اٹھائے جاسکیں جسکے بعد گوادر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کرکے ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے روک دیا گیا تھا تاہم ماہی گیروں نے انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے ان احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ماہی گیر وں کی کشتیاں تاحال سمندر میں لنگر انداز ہیں جبکہ احکامات پر عملدرآمد کروانے کے لئے ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر محکمے منظرعام سے مکمل غائب ہیں محکمہ موسمیات کیمطابق سمندری طوفان بائپر جوائے رخ تبدیل کرکے شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے طوفان پاکستان کے مکران ساحلی علاقے گوادر،پسنی سمیت دیگر علاقوں کی طرف برھنے کے امکانات ہیں،ضلعی انتظامیہ نے گوادر میں دفعہ 144 کا نفاذ کرکے ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے روک دیا دوسری جانب ماہی گیرکشتیاں ابھی تک سمند میں لنگر انداز ہوکر مچھلیوں کے شکارکا عمل جاری ہیں جبکہ منچلے نوجوان اور بچے سمندرمیں نہانے میں بھی مصروف ہے ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر محکمے مکمل طور پر منظر عام سے غائب ہے



