بلوچستانتازہ ترین

سمندری طوفان بائیپرجوائے سے متعلق اگلے 36 گھنٹے انتہائی اہم قرار

سمندری طوفان بائیپرجوائے سے متعلق اگلے 36 گھنٹے انتہائی اہم قرار پی ڈی ایم اے ریسکیوٹیم گواد پہنچ گئی

کوئٹہ(یو این اے )بحیرہ عرب میں بننے والاسمندری طوفان بائیپرجوائے شدت اختیارکرگیا، اگلے 36گھنٹے انتہائی اہم ہیں،کراچی سے طوفان کا فاصلہ سات سوسترکلومیٹررہ گیامحکمہ موسمیات کے مطابق طوفان جہاں جہاں سے گزررہا ہیوہاں سمندری لہریں 28 فٹ تک بلند ہورہی ہیں ،طوفان گرد ہوائیں 130 سے 140 کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے طوفان سے متعلق اگلے36گھنٹیانتہائی اہم قرار دے دیئے محکمہ موسمیات کے مطابق فی الحال کسی پاکستانی ساحلی مقام سے طوفان کے براہ راست ٹکراو کے خدشات نہیں ہیں،طوفان مزید اٹھارہ سے چوبیس گھنٹوں کے دورن شمال اورشمال مشرق کی جانب بڑھے گا پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کی ریسیکو ٹیم امدادی سامان اور اشیاء خوردنوش لے کر گوادر پہنچ گئی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال نمٹنے کیلئے تیار ہیںجبکہ تیرہ جون کی شام سے سندھ مکران کے ساحلی علاقوں میں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں بھی متوقع ہیںدوسری جانب طوفان کے باعث کراچی کی بندرگاہوں پرآپریشن متاثرہونے کے پیش نظر کے پی ٹی حکام نے جہازوں اورپورٹ تنصیبات کی حفاظت کیلئے ہنگامی الرٹ جاری کردیا،حکام کا کہنا ہے کہ 25ناٹیکل میل ہواں کی صورت میں شپنگ سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button