
کوئٹہ،کراچی(یو این اے ) بحیرہ عرب میں موجود انتہائی شدید سمندری طوفان بائپر جوائے کا سندھ اور بلوچستان سے ٹکرانے کا امکان ہے، ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ کردی آیندہ چند روز بعد سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر بارش متوقع ہیںجب کہ 13 سے 14 جون کو ساحلی پٹی پر گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق بائپر جوائے گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کر گیا ہے اور کراچی کے جنوب میں 910 کلومیٹر ، ٹھٹہ کے جنوب میں 890 کلومیٹر اور اورماڑہ کے جنوب مشرق میں 990 کلومیٹر دور ہے محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی سمت تبدیل ہو کر شمال مشرق ہوگئی، طوفان کے گرد 120 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم کے گرد 25 سے 30 فٹ بلند لہریں اٹھ رہی ہیں جب کہ طوفان کے رخ کا اندازہ لگانے میں مزید 36 سے 48 گھنٹے لگیں گے اس کے علاوہ طوفان عمان، بھارتی ریاست گجرات، سندھ اور بلوچستان کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے، سمندر میں طغیانی اور معمول سے بلند لہریں اٹھ سکتی ہیںمحکمہ موسمیات کے مطابق 13 یا 14 جون کو سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے ماہیگیروں کو 12 جون تک سمندر میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے دوسری جانب سمندری طوفان بیپار جوئے کے پیش نظر کمشنر کراچی نے سمندر میں جانے پر دفعہ 144 نافذ کردی نوٹفکیشن کے مطابق سمندر میں نہانے اور شکار کرنے پر پابندی ہوگی، سمندر میں موجود ماہی گیروں کو بھی خطرہ ہے، پابندی 11 جون سے گیر معینہ مدت تک عائد رہے گی



