بلوچستانتازہ ترین

پی ڈی ایم اے ریسکیو ٹیمیں تیار ہیں ڈی جی جہانزیب خان

پی ڈی ایم اے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے مکمل رابطے میں ہے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو ٹیمیں تیار ہیں

کوئٹہ(یو این اے )ڈائریکٹرجنرل پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) جہانزیب خان نے کہاہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے رخ تبدیل کرکے شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے پی ڈی ایم اے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے۔مکمل رابطے میں ہے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لئے ریسکیو ٹیمیں فوڈ اور نان فوڈ آئٹم تیار ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان کے ساحلی علاقے مکران میں ممکنہ طوفانی صورتحال سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔ جہانزیب خان نے کہاکہ این ڈی ایم اے کے الرٹ کیمطابق سمندری طوفان بائپر جوائے رخ تبدیل کرکے شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، طوفانی صورتحال سے۔متعلق وزیراعلی اور وزیرداخلہ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں اقدامات شروع کر دئے گئے ہیں،ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے کہاکہ طوفان پاکستان کے مکران ساحل کی طرف برھنے کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں پی ڈی ایم اے تمام تر صورتحال کا باقائدہ جائزہ۔لے رہی ہے پی ڈی ایم اے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے۔مکمل رابطے میں ہے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لئے ریسکیو ٹیمیں فوڈ اور نان فوڈ آئٹم تیار ہیںکسی بھی ناگہانی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لئے محکمہ پی ڈی ایم اے پاک فوج ،کوسٹ گارڈ فرنٹیر کور ساوتھ، بی سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ سے مکمل رابطے ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہاکہ دو ریسکیو بورٹس گوادر ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی ہے،مقامی ماہگیروں کو بھی اس حوالے سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button