بلوچستانتازہ ترین

محکمہ پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان نے ہدایات جاری کردی

سمندری طوفان بائپر جوئے کی آمد ،محکمہ پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان نے ہدایات جاری کردی

متعلقہ محکمے اور ضلعی ومیونسپل انتظامیہ عوام میں آگاہی چلانے کیلئے مقامی کمیونٹی کے ساتھ روابطہ بحال کرے
کوئٹہ(یو این اے )سمندری طوفان بائپر جوئے کی آمد ،محکمہ پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) نے ہدایت نامہ جاری کردیا۔ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سمندرمیں نہ جائیں تمام اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹس اور میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ روابطہ جاری رکھیں ،سیلاب کی صورت میں کشتیوں کاتحفظ اور ہوائوں سے بچائو کیلئے بل بورڈز ہٹائیں ،عوام میں آگاہی مہم چلائیں ،مقامی کمیونٹی کے ساتھ روابطہ اور آگاہی مہم چلائیں ،اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کی رپورٹ پرونشل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ساتھ شیئر کریں پاکستان کے محکمہ موسیات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق انتہائی شدید سمندری طوفان بائپر جوائے کا رخ پاکستان اور بھارت کے ساحلی علاقوں کی طرف ہوگیا ہے جو کہ اس وقت کراچی کے جنوب سے 1120 کلومیٹر دور ہیمحکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عابد فاروقی کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پائیدار سطحی ہوائیں سسٹم سینٹر کے ارد گرد 130-150 کلومیٹر فی گھنٹہ کے کی رفتار سے چل رہی ہیں اور سازگار ماحولیاتی حالات اب بھی نظام کو مزید تیز کرنے کی طرف اشارہ دے رہے ہیں محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ اوپری سطح کی اسٹیئرنگ ہواں میں تبدیلی کی وجہ سے بائپر جوائے کو ٹریک کے حوالے سے عالمی ماڈلز کی رائے میں بے یقینی ہے جہاں کچھ کا کہنا ہے کہ یہ طوفان عمان گوادر جیونی پسنی کے ساحلی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button