بلوچستانتازہ ترین

سمندری طوفان کا رخ تبدیل ہوکر گوادر جیونی پسنی کی طرف مڑ گیا

بلوچستان حکومت کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تیاریوں کا جائزہ لیں، شیری رحمن

سمندری طوفان بائپر جوئے کا رخ تبدیل ہوکر گوادر جیونی پسنی کی طرف مڑ گیا
گوادر /کوئٹہ /اسلام آباد(یو این اے)محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عابد فاروقی نے کہا ہے کہ انتہائی شدید سمندری طوفان بائپر جوائے کا رخ تبدیل ہو کر پاکستان اور بھارت کے ساحلی علاقوں کی جانب ہونے کے بعد حکومت نل بلوچستان کے حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں پاکستان کے محکمہ موسیات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق انتہائی شدید سمندری طوفان بائپر جوائے کا رخ پاکستان اور بھارت کے ساحلی علاقوں کی طرف ہوگیا ہے جو کہ اس وقت کراچی کے جنوب سے 1120 کلومیٹر دور ہیمحکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عابد فاروقی کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پائیدار سطحی ہوائیں سسٹم سینٹر کے ارد گرد 130-150 کلومیٹر فی گھنٹہ کے کی رفتار سے چل رہی ہیں اور سازگار ماحولیاتی حالات اب بھی نظام کو مزید تیز کرنے کی طرف اشارہ دے رہے ہیں محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ اوپری سطح کی اسٹیئرنگ ہواں میں تبدیلی کی وجہ سے بائپر جوائے کو ٹریک کے حوالے سے عالمی ماڈلز کی رائے میں بے یقینی ہے جہاں کچھ کا کہنا ہے کہ یہ طوفان عمان گوادر جیونی پسنی کے ساحلی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ اس کا رخ بھارتی ریاست گجرات اور پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں کی طرف ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ اس بے یقینی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے سسٹم کی طرف سے اگلے 2 روز تک اس کو ٹریک کیا جائے گامحکمہ موسمیات کا کراچی میں سائکلون وارننگ سینٹر اس کی نگرانی کر رہا ہے اور وہ اس حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کرتا رہے گا ادھر وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمن نے حکام کو الرٹ کر دیا ہے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ تمام متعلقہ حکام، خاص طور پر پی ڈی ایم اے بلوچستان حکومت کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تیاریوں کا جائزہ لیں اور ساحلی علاقوں میں کمیونٹیز کے لیے عوامی تحفظ کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button