بلوچستانتازہ ترین

بی اے پی نے وفاقی بجٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

میرعبدالقدوس بزنجو کامسائل کے حل کی پیش رفت پر اظہار اطمینان،امید ہے کہ وزیراعظم اپنے وعدے کا پاس رکھیں گے ،وزیراعلیٰ

وزیراعظم سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قیادت میں بی اے پی کے وفد کی ملاقات
صوبے کے ترقیاتی منصوبوں اورمسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم، بی اے پی نے بجٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
کوئٹہ/اسلام آباد(یواین اے)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں اور مسائل کے حل کے حوالے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی، اس موقعے پر بی اے پی نے بجٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ اورحکومت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔جمعے کو وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قیادت میں ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان عوامی پارٹی نے بجٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ اورحکومت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں اور مسائل کے حل کے حوالے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، نوابزادہ خالد حسین مگسی، مولانا عبدالغفور حیدری، آغا حسن بلوچ، اسحاق ڈار، احسن اقبال، ڈاکٹر مصدق ملک، اعظم نذیر تارڑ اور سینیٹرمنظور کاکڑ کمیٹی کے رکن ہوں گے،کمیٹی آئندہ ہفتے تفصیلی مشاورت کے بعد اپنی سفارشات پیش کرے گی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کی اہم اتحادی ہے جس نے حکومت کے ہر فیصلے میں اہم کردار ادا کیا،پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی، بلوچستان عوامی پارٹی سے مشاورت اور ان کی رائے کے بغیر ممکن نہیں۔چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان کی ترقی کے لیے وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی اور خصوصی اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ملاقات میں وفاقی وزیرِ برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر بلوچستان عوامی پارٹی خالد حسین مگسی اور سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے بھی شرکت کی۔وزیراعظم نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے تحفظات دور کرینگے وزیراعظم نے بلوچستان کے مالی مسائل کے حل کے لیئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دے دی کمیٹی میں وفاقی اور صوبائی اراکین پارلیمنٹ کی نمائندگی ہوگی ،شہباز شریف نے فوری طور پر صوبے کو 34 ارب روپے جاری کرنے کی بھی ہدایت کردی۔کمیٹی پیر کے روز اجلاس منعقد کریگی کمیٹی کی سفارشات کو آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں شامل کیا جائے گابی اے پی کے صدر وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسائل کے حل کی پیش رفت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے کہ وزیراعظم اپنے وعدے کا پاس رکھیں گے وزیراعظم کا وعدہ اور اعلان ماضی کے برعکس عملی طور پر سامنے آئے گابلوچستان کا موقف اور مسائل سے متعلق وزیراعظم کو آج تفصیلی مراسلہ ارسال کر دیں گے وزیراعلیٰ نے وفاقی بجٹ کے بائیکاٹ کا اعلان مشروط طور پر واپس لے لیا ۔خیال رہے کہ گزشتہ وفاقی حکومت سے ناراضگی کے باعث بلوچستان عوامی پارٹی باپ کے صدرعبدالقدوس بزنجو نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا تھا۔وزیراعلی بلوچستان اورصدر بی اے پی عبدالقدوس بزنجو نے وفاقی بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی وفاقی بجٹ سیشن کاحصہ نہیں بنے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button