بلوچستانتازہ ترین

2018 میں بننے والی بلوچستان عوامی پارٹی بکھرنا شروع ہوگئی

استحکام پاکستان پارٹی نے بلوچستان میں پی ٹی آئی کے7 اراکین اسمبلی سے رابطے شروع کردیے

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میں 5 سال قبل بنائی گئی بلوچستان عوامی پارٹی آہستہ آہستہ بکھرنا شروع ہوگئی2018 کے عام انتخابات سے قبل بننے والی بلوچستان عوامی پارٹی الیکشن میں صوبے کی سب سے بڑی پارٹی بن کر برسر اقتدار آئی لیکن اب تین سال کے بعد پارٹی میں ایسی پھوٹ پڑی کہ پارٹی کے صدر جام کمال خان کو اپنی ہی جماعت کے ایم پی ایز کے ہاتھوں وزارت اعلی سے ہاتھ دھو نے پڑے اب تک پارٹی کے تین اراکین اسمبلی سمیت کئی رہنما پارٹی کو خیر باد کہہ چکے ہیںباپ کے تین اراکین اسمبلی الیکشن سے قبل ہی پاکستان پیپلز
پارٹی کے ہوگئے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماں کا دعوی ہے کہ بلوچستان کا آئندہ وزیر اعلی جیالا ہوگا دوسری جانب زرایع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی قیادت نے بلوچستان میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی سے رابطے کرنے کا سلسلہ شروع کردیاجن میں ڈپٹی اسپیکر بلو چستان اسمبلی بابر موسی خیل سمیت اراکین اسمبلی نصیب اللہ مری ،سردار یار محمد رند ، مبین خلجی،نعمت اللہ زہری ، عمر خان جمالی،اور فریدہ بی بی ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button