بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ میں سپریم کورٹ کا وکیل عبدالرزاق شر کا قتل

وکیل عبدالرزاق کو 14گولیاں فائر کی گئیں مگر وجہ موت کی سر پر گولی لگنے سے ہوئی پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض

ایئرپورٹ روڈ پر سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق کے قتل کا نوٹس لے لیارپورٹ طلب وزیراعلی بلوچستان
وکیل عبدالرزاق شہید کے واقعے کیخلاف آج عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کردیا وکلا تنظیمیں وکیل عبدالرزاق شر کا قتل.

کوئٹہ(یواین اے)کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سپریم کورٹ وکیل عبدالرزاق ہلاک کوئٹہ کے نواحی علاقے ایئرپورٹ روڈ پر منگل کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق ہوا واقع کے فورا بعد سیکیورٹی فورسز و امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیاپوسٹ مارٹم سے قبل مقتول شخص کی شناخت عبدالرزاق کے نام سے ہوئی ہے جو پیشے کے اعتبار سے وکیل تھے۔ اپنے ساتھی کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی وکلا کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچنا شروع ہوگئی .
پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے کہا ہے کہ کہ 14گولیاں فائر کی گئیں مگر وجہ موت کی سر پر گولی لگنے سے ہوئی ہیںپاکستان بار کونسل، بلوچستان بار کونسل ،بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور کوئٹہ ایسوسی ایشن نے اپنے مشترکہ مزمتی بیان میں سابقہ ممبر ایگزیکٹو کمیٹی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن و سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ عبدالرزاق شر ایڈوکیٹ کی قاتلانہ حملے میں شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ نا اہل صوبائی حکومت کی وجہ سے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اس قدر بگڑ چکی ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں.
حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سفاکانہ واردات میں ملوث قاتلوں کو فوری گرفتار کرے ہم دکھ شہید عبدالرزاق شر ایڈوکیٹ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے اسی مناسبت سے مورخہ 6 اور 7 جون عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جاتا ہے تمام معزز ممبران بار سے التماس ہے کہ عدالتوں میں پیش نہ ہوں سینیئر وکیل امان اللہ کنرانی کے مطابق عبدالرزاق سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف سنگین غداری کے کیس میں درخواست گزار بھی تھے عبدالرزاق کی جانب سے بلوچستان ہائیکورٹ میں دائر آئینی درخواست میں عمران خان کیخلاف آئین کےآرٹیکل 6 کے تحت کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی گئی ہے.
جس کی سماعت کل 7 جون کو متوقع ہے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا ایئر پورٹ روڈ پر سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی بلوچستان پولیس سے اس جان لیوا واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے وزیراعلی بلوچستان نے پولیس کو واقعہ کے تمام پہلوں کا جائزہ لیکر فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کا حکم دیا ہے وکیل عبدالرزاق شر کا قتل

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button