بلوچستانتازہ ترین

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی اجلاس 6 جون کو ہوگا

وفاق کی جانب سے بلوچستان کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے اجلاس میںوز یراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو شرکت نہیں کرینگے

کوئٹہ(یو این اے )وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 6 جون کو ہوگا جس میں ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائے گی قومی اقتصادی کونسل میں نئے مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گادوسری جانب و زیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے پالیسی بیان میںکہاہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 6 جون کو ہونے والے اجلاس میں شرکت نہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کا یہ رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اگر وفاقی حکومت اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں سنجیدہ نہیں تو بلوچستان، قومی اقتصادی کونسل ،کے اجلاس میں شرکت نہیں کریگا…
وفاق کا رویہ ثابت کرتا ہے کہ ماضی کی طرح یہ اجلاس بھی ہمارے لیئے بے فائدہ ثابت ہو گا ایسے اجلاس میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں جس میں فیصلہ سازی اور عملدرآمد کا فقدان ہو وفاق کی جانب سے بلوچستان کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے سی پیک کی باتیں کی جاتی ہیں لیکن سی پیک میں شامل منصبوں کے ٹینڈر ہونے کے باوجود بھی انکے لیئے فنڈز جاری نہیں کیئے گیئے گزشتہ سال بھی بلوچستان حکومت کی تجویز کردہ اسکیموں کو وفاقی پی ایس ڈی پی کا حصہ نہیں بنایا گیا

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button