تازہ ترینکھیل

امریکہ پرفیشنل فائٹس جیتنے والے کک باکسر شاہ زیب رند کی کوئٹہ واپسی

پہلے حکومت نے سپورٹ نہیں کیا تھا امید ہے اب کرے گی شاہ زیب رند

کوئٹہ(یواین اے)امریکہ میں پرفیشنل فائٹس جیتنے کے بعد کک باکسر شاہ زیب رند کی کوئٹہ واپسی پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا کوئٹہ ایئرپورٹ پر ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی اور محکمہ کھیل کے حکام نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان وزیر اعلی بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ شاہ زیب رند نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، شاہ زیب نے ہیوی فائٹ جیتی ہیں بلوچستان کے پہاڑوں سے ون چیمپئن شپ پروفیشنل فائٹر تک کا سفر طے کرنے والے شاہ زیب رند کا شمار کوئٹہ کے قابل فخر مارشل آرٹسٹوں میں ہوتا ہے .
ترجمان وزیر اعلی شاہ زیب رند پاکستان اور بلوچستان کا فخر ہیں، وزیر اعلی کی مکمل ہدایات ہیں کہ شاہ زیب رند کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے کک باکسر شاہ زیب رند نے کہا ہے کہ میرا اگلا ٹارگٹ ورلڈ ٹائٹل ہے ا دو پورفیشنل فائٹس آج تک کسی نے نہیں جیتیں، میرا اگلا ٹارگٹ ورلڈ ٹائٹل ہے، امید ہے کہ حکومت مجھے سپورٹ کرے گی میں نے صرف چار سال کی عمر میں مارشل آرٹ کی مشق شروع کی اور اس نے 70 سے زائد فتوحات حاصل کیں شاہزیب رند نے کہا ہے کہ پہلے حکومت نے سپورٹ نہیں کیا تھا امید ہے اب کرے گی، میں بلوچستان کے نوجوانوں کو سپورٹ کرنا چاہتا ہوں ون چیمپیئن شپ روسٹر میں شامل ہونے والے سب سے زیادہ ورسٹائل ایتھلیٹس میں سے ایک شاہزیب نے 6 ستمبر 2019 کو اپنا پروموشنل ڈیبیو کیا اور عالمی اسٹیج پر قدم رکھا

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button