بلوچستان

عازمین حج کوئٹہ سے براہ راست پروازوں کا آغاز

کوئٹہ سے حج پرواز145حجاج کرام کو لیکر مدینہ کے لیئے روانہ ہوئیں

کوئٹہ(یواین اے) پاکستان سول ایویشن اتھارٹی بلوچستان ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عازمین حج کے لیے حجاز مقدس کا سفر آسان، کوئٹہ سے براہ راست پروازوں کا آغازبلوچستان کے عازمین حج کے لیے حجاز مقدس کا سفر آسان ہو گیا کوئٹہ سے براہ راست پروازوں کا آغاز ہونے کے بعد کوئٹہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے ایک اور اہم سنگ میل طے کر لیاترجمان نے کہا ہے کہ پی کے 747 نے نئے رن وے پر گزشتہ شب پہلی نائٹ لینڈنگ کی.
یہی پرواز بعد ازاں 145 عازمین حج کو لے کر براہ راست مدینہ کے لیے روانہ ہو گئی اس سے پہلے پی کے 6133 اور 6137 تین سو عازمین حج کو لے کر مدینہ روانہ ہوئیں تھیں جہاز کے پائلٹس نے کہا کہ رات میں کوئٹہ ایئرپورٹ کے نئے کیٹ ٹو رن وے پر اترنا انتہائی خوشگوار تجربہ تھا اس سے قبل کوئٹہ سے عازمین حج کو پہلے کراچی کا سفر کرنا پڑتا تھا، حال ہی میں اپ گریڈڈ 12,000 فٹ لمبے رن وے کی بدولت براہ راست پروازیں ممکن ہوئیںترجمان سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ نئے رن وے پر CAT-II جدید ایئر فیلڈ لائٹنگ سسٹم ہر قسم کے موسمی حالات میں آپریشنز کو یقینی بناتا ہے نئے رن وے کی بدولت وائیڈ باڈی جہاز بوئنگ 777 اور اس کے مساوی اب کوئٹہ ایئرپورٹ لینڈ کر سکتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button