بلوچستانتازہ ترین

فاقی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے آواز بلندکریں

ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومتی سطح پر آواز بلند کی جائے ،مولانامحمدرمضان مینگل

کوئٹہ(یو این اے )سنی علماء کونسل اور اہلسنت والجماعت بلوچستان کے امیر مولانامحمدرمضان مینگل نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صد یقی کی رہائی کیلئے حکومتی سطح پر آواز بلند کی جائے ،امریکی عقوبت خانوں میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی جیسے بہت سے مسلمان قید کاٹ رہے ہیں ،اس سلسلے میں حکومتی سطح پر بات چیت کی جائیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کے خطبے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرضلع کوئٹہ کے امیر مولاناعبدالرحیم ساجد، مولاناثناء اللہ فاروقی حافظ قاسم فاروقی ،مفتی کلیم اللہ حیدری نے بھی جمعہ کے خطبوں سے خطاب کیا۔ مولانامحمدرمضان مینگل نے کہاکہ دین اسلام نے خواتین کو وہ حقوق دئیے ہیں جو آج تک کسی مذہب نے نہیں دئیے امریکہ ظالم وجابر ہے لیکن افغانستان میں امریکہ کوشکست کاسامنا کرناپڑا امریکہ کے مختلف جیلوں میں سینکڑوں مسلمان بے گناہ قید ہیں ان کی رہائی کیلئے فوری طورپر وفاقی حکومت کی جانب سے بات چیت کا سلسلہ شروع کیاجائے ،انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے حوالے سے عالمی سطح پر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے عافیہ مسلم امہ کی بیٹی اور صنف نازک ہے ،انہوں نے کہاکہ ،امریکی عقوبت خانوں میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی جیسے بہت سے مسلمان قید کاٹ رہے ہیں ،اس سلسلے میں حکومتی سطح پر بات چیت کی جائیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button