بلوچستانتازہ ترین

نیب نے قاسم سوری کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا

نیب نے قاسم سوری کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کا آغاز کردیا

کوئٹہ(یو این اے )قومی احتساب بیورو(نیب)بلوچستان نے محکمہ کوآپریٹو پنجاب کو قا سم سو ری سمیت 7افراد کے نام پر جائیداد کاریکارڈ طلب کرلیامحکمہ کوآپریٹو پنجاب سے متعلقہ معلومات 5 جون تک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ٹو کو فراہم کرنے کا کہاگیاہے ۔ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو(نیب)کی جانب سے محکمہ کوآپریٹو پنجاب کو مراسلہ ارسال کردیاگیاہے جس میں نیب کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر وسابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم سو ری کے نام جائیداد کا ریکارڈ مانگ لیانیب کی جانب سے قاسم سو ری کی اہلیہ، دو بیٹے اور بیٹی کے نام جائداد کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیانیب نے قاسم سور ی کے بھائی بلال سوری اور ہاشم سوری کے اثاثہ جات کا ریکارڈ بھی طلب کیامحکمہ کوآپریٹو پنجاب سے متعلقہ معلومات 5 جون تک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ٹو کو فراہم کیاجائے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button