بلوچستانتازہ ترین

دکی کانکنوں کونکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہیں

کانکنوں کونکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن میںاشیائے خوردونوش سمیت مشینری بھی فراہم کی ہے ،جہانزیب خان

کوئلے کی کان کے مزدوروں کی بحالی آپریشن پہلے دن سے 24/7 سینئر کی نگرانی میں بغیر کسی وقفے کے جاری ہے
کوئٹہ(یو این اے )ڈائریکٹرجنرل پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) جہانزیب خان نے کہاہے کہ کوئلہ کان میں پھنسے کانکنوں کونکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن میں اشیائے خوردونوش سمیت مشینری بھی فراہم کی ہے ،کوئلے کی کان کے مزدوروں کی بحالی آپریشن پہلے دن سے 24/7 سینئر کی نگرانی میں بغیر کسی وقفے کے جاری ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جہانزیب خان نے کہاکہ پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا ضلعی انتظامیہ اور دیگر ریسکیو اداروں کے ساتھ دکی کے کوئلہ کان میں پھنسے کانکنوں کونکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ،اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہیوی لوڈرز ،ٹریکٹر کے علاوہ اشیائے خوردونوش فراہم کی جارہی ہے اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے ڈپٹی کمشنر دکی اور اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔بہت جلد کانکنوں کو ریسکیو کیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button