
بارکھان(یو این اے )بارکھان پولیس نے ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر سردارعبدالرحمن کھیتران کے صاحبزادے انعام شا ہ کھیتران کوگرفتارکرلیا۔ ایس پی بارکھان غلام حسین باجوئی کے مطابق بارکھان نواحی علاقے حاجی کوٹ سے چار ماہ قبل خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں ملی تھیں، لاشیں گراں ناز کے دو بیٹوں اور امیراں بی بی نام کی خاتون کی برآمد ہوئی .
تھیںلاشیں ملنے کے کیس میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران بھی گرفتار ہوا تھا، غلام حسین باجوئی کے مطابق گزشتہ روز بارکھان پولیس کی جانب سے سیشن جج رکنی کی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر انعام شا ہ کھیتران کو گرفتار کرلیا گیاانعام شا ہ کھیتران کو سیشن جج رکنی نے کرائم برانچ کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا،انعام شاہ کھیتران کنویں سے تین لاشیں ملنے والے کیس میں نامزد تھے۔



