بلوچستانتازہ ترین

لاپتہ افراد کی تعداد200سےہیں،فرح عظیم شاہ

جب سے میرعبدالقدوس بزنجو کی حکومت آئی ہے امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں تھی ،ترجمان حکومت بلوچستان

لاپتہ افراد کی تعداد200سےہیں ،صرف پروپیگنڈہ ہے ،فرح عظیم شاہ
جب سے میرعبدالقدوس بزنجو کی حکومت آئی ہے امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں تھی ،ترجمان حکومت بلوچستان
کوئٹہ(یو این اے )حکومت بلوچستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہاہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی تعداد200سے زیادہ نہیں ہے یہ صرف سوشل میڈیا پر مختلف گروپوں کا پروپیگنڈہ ہے ،جب سے میرعبدالقدوس بزنجو کی حکومت آئی ہے.
امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں تھی لیکن حالیہ چند ماہ میں سیکورٹی فورسز پر زیادہ حملے ہوئے ہیں ،ملک وبلوچستان دشمن عناصر صوبے کو ترقی ہوتا نہیں دیکھناچاہتے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کاانٹرویو دیتے ہوئے کیا۔فرح عظیم شاہ نے کہاکہ بلوچستان میں حالیہ چند ماہ میں سیکورٹی فورسز پر زیادہ حملے ہوئے ہیں جب سے ہماری حکومت آئی ہے گزشتہ ایک سال سے جو حالات اور سیکورٹی مسائل تھے وہ کافی حد تک کنٹرول کردیاگیاہے جب بھی بلوچستان ترقی کی راہ پرگامزن ہوتاہے توہمارے دشمن سراٹھا لیتے ہیں صوبے کاامن وامان خراب کرنے کی کوشش کی جاتی ہے وہ چاہتے ہیں کہ بلوچستان ترقی کی راہ پرگامزن نہ ہوں ہم لیویز فورس کو مزید فعال کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں بلوچستان میں لاپتہ افراد کے مسئلے پر کافی حد تک قابو پالیاگیاہے .لاپتہ افراد کی تعداد200سےہیں
بلوچستان میں لاپتہ افراد کی تعداد200سے زیادہ نہیں ہے یہ صرف سوشل میڈیا پر مختلف گروپوں کا پروپیگنڈہ ہے ،بلوچستان کے خلاف جوگروپیں کام کررہی ہے اس لڑائی سے کچھ نہیں ملے گا یہ آپ کا اور بلوچستان کا نقصان ہے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button