بلوچستانتازہ ترین

بدقسمتی سے پاکستان میں مکمل جمہوری نظام کبھی نہیں آیا

نیشنل پارٹی ایسا جمہوری نظام چاہت جہاں سارے اقوام کو جمہوری حقوق ملے ڈاکٹر مالک بلوچ

حب (یو این اے)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ونیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی ایسا جمہوری نظام چاہت جہاں سارے اقوام کو جمہوری حقوق ملے نیشنل پارٹی ساحل وسائل کی بات کرتی ہے اور کرتی رہے گی بدقسمتی سے پاکستان میں مکمل جمہوری نظام کبھی نہیں آیا 70 کی دہائی میں کوشش کی گئی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے حب میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ نیشنل پارٹی ایسا جمہوری نظام چاہت جہاں سارے اقوام کو جمہوری حقوق ملے نیشنل پارٹی ساحل وسائل کی بات کرتی ہے اور کرتی رہے گی بدقسمتی سے پاکستان میں مکمل جمہوری نظام کبھی نہیں آیا 70 کی دہائی میں کوشش کی گئی نیشنل عوامی پارٹی اور عوامی لیگ کو حکومت نہیں دی گئی جس کے منطقی نتیجے میں بنگلہ دیش وجود میں آیا ملک کے تمام ادارے آپس میں ٹکرا میں ہیں عدلیہ بمقابلہ عدلیہ سیاست بمقابلہ سیاست اسٹیبلشمنٹ بمقابلہ اسٹیبلشمنٹ جس سے عام آدمی کو نقصان ہورہا ہے ملک معاشی بحران کا شکار ہے غریب کے لیے آٹا بھی مہنگا کردیا گیا ہے نیشنل پارٹی ہر گھر میں کسی نہ کسی صورت میں موجود ہے.
نیشنل پارٹی مسائل کا حل چاہتی ہے ملک میں معاشی بحران اور سیاسی بحران ختم ہونا چاہیے بلوچستان میں ایک بار پھر سیاسی وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہے بلوچستان میں 2018 کو جو ہوا نتائج آج تک سب بھگت رہے آج بلوچستان میں چپڑاسی اور لیویز کی پوسٹیں 4 ‘ 4 لاکھ میں بک رہی ہے ایک الیکشن میں ایک کو اٹھا کر یہاں ٹراسفر کیا جاتا ہے دوسرے الیکشن میں وہاں ٹراسفر کیا جاتا ہے باپ پارٹی بنا کر کیا ملا سوائے بے روزگاری ٹراسفر پوسٹنگ کے کسی کو کسی پارٹی میں نہیں دھکیلنا چاہیے اس کا نقصان اب کے بار وفاق کو ہوگا جب آپ غیر جانبدار اور منصفانہ الیکشن کروائے گے تو یہاں کہ حقیقی قوتیں سامنے آئے گے یہ ٹراسفر پوسٹنگ والے زیادہ دیر تک نہیں چلے گی.

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button