بلوچستانتازہ ترین

گورنر ،وزیراعلیٰ ،ارکان اسمبلی ودیگر فورسز پرحملے کی مذمت

گورنر ،وزیراعلیٰ ،صوبائی وزراء ،مشیروں اور پارلیمانی سیکرٹریز ،ارکان اسمبلی ودیگر فورسز پرحملے کی مذمت

تین سیکورٹی اہلکاروںکی ہلاکت پر قوم دکھی اور رنجیدہ ہے۔آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گا
ملک ولی کاکڑ،قدوس بزنجو، جان جمالی ،بابر موسیٰ خیل ،ضیاء لانگو ،ماہ جبین شیران ،انوارالحق کاکڑ ودیگر کامذمت
کوئٹہ(یو این اے )گورنر ملک عبدالولی کاکڑ،وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو ،صوبائی وزراء ،مشیروں اور پارلیمانی سیکرٹریز ،ارکان اسمبلی ودیگر نے زرغون کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 3اہلکاروں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پائیدار امن کے قیام کیلئے شہدا کا خون ضرور اپنا رنگ لائے گا،دہشت گردی کا خاتمہ قوم اور سیکیورٹی اداروں کا مشترکہ عزم ہے.
تین سیکورٹی اہلکاروںکی ہلاکت پر قوم دکھی اور رنجیدہ ہے۔آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گا۔ان خیالات کااظہار گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ،وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو ،اسپیکر جان محمد جمالی ،ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل ،صوبائی وزراء میر ضیاء اللہ لانگو، حاجی نورمحمددمڑ، سردارعبدالرحمن کھیتران ،محمد خان لہڑی ،عبدالخالق ہزارہ ،انجینئر زمرک خان اچکزئی ،نصیب اللہ مری ،میر سکندر عمرانی ،سردارصالح بھوتانی ،مشیروں حاجی میٹھاخان کاکڑ، نوابزادہ گہرام بگٹی ،پارلیمانی سیکرٹریز ماہ جبین شیران ،بشریٰ رند، خلیل جارج،،ارکان اسمبلی میر سلیم کھوسہ ،عارف جان محمدحسنی ،میر ظہوراحمدبلیدی ،سینیٹرز انوارالحق کاکڑ، منظوراحمدکاکڑ، میرسرفرازاحمدبگٹی ،احمد خان خلجی ودیگرنے اپنے مذمتی بیانات میں کیا۔
گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ ،وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو ودیگر نے زرغون کے علاقے میں سیکورٹی فورس کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،انہوں نے کہاکہ پائیدار امن کے قیام کیلئے شہدا کا خون ضرور اپنا رنگ لائے گا. انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ملوث عناصر کی جلد گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں،انہوں نے شہدا کی مغفرت کیلئے دعا کی اور انکے اہل خانہ سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔
شہدا نے امن کے قیام کے لیئے جانوں کے نزرانے پیش کیئے دہشت گردی کا خاتمہ قوم اور سیکیورٹی اداروں کا مشترکہ عزم ہے قیام امن کے خاطر جام شہادت نوش کرنے والے بہادروں کو سلام پیش کریت ہیںآخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گا اللہ شہدا کی ملک کے دفاع اور امن کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو قبول فرمائے۔تین فوجیوں کی شہادت پر قوم دکھی اور رنجیدہ ہے.فورسز پرحملے کی مذمت
دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم کے ذریعے پاک فوج کے دہشتگردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، اس وقت پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی ہے، ہماری مسلح افواج دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورانشا اللہ مستقبل قریب میں دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا.
انہوںنے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں سکیورٹی فورسز کے پرعزم اقدامات کوبھی سراہا۔ انہوں نے بلا خوف و خطر حملہ آوروں کا مقابلہ کرکے اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے افسران واہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گااللہ شہدا کی ملک کے دفاع اور امن کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو قبول فرمائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button