بلوچستانتازہ ترین

ہزارہ ٹاون ڈرائیوروں سے 3 فیلڈرگاڑیاں مسلح افراد لے گئے

ہم اس روٹ پر ہزارہ مسافروں کی گاڑیوں کو قبضے میں لیتے رہیںگے مسلح افراد

مسلح افراد نے مانی خواہ ہزارہ ٹاون میں ہزارہ مووورز کی تین فیلڈر گاڑیوں کو اپنے ہمراہ لے گئے
کوئٹہ(یو این اے )لین دین کاتنازعہ ،مسلح افراد نے مانی خواہ میں ہزارہ مووورز کی تین فیلڈر گاڑیوں کو اپنے ہمراہ لے گئے ۔گزشتہ روز سید جواد سکنہ ہزارہ ٹائون کی جانب سے ڈپٹی کمشنر شیرانی کو درخواست دی گئی ہے جس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ 17مئی کو ہزارہ موورز کی تین عدد فیلڈر گاڑیاں کوئٹہ سے اسلام آباد جارہی تھیں جس میں سواریاں موجود تھی .ہزارہ ٹاون
تقریباََ9:30 دن کو ہماری تینوں گاڑیاں ژوب ڈی آئی خان روڈ پر مانی خواہ سے تھوڑآگے پہنچیں تو کلاشنکوف بردار مسلح افراد نے ہماری گاڑیوں کو روکا مسافروں کو گاڑی سے اتارا اور ہراساں کیا گاڑیوں کو سواریوں سمیت روڈ سے کسی گائوں کی طرف لے گئے اور پھر ڈرائیوروں کو کئی گھنٹے حبس بے جا میں رکھا اور واپس گاڑیوں کو روڈ کی طرف لاکھر سواریوں کو روڈ پر اتاردیا اور ڈرائیوروں کو وہاں پر روک دیا مسلح افراد جو اپنے نام سردارمحبوب شیرانی ،بصیر،ہاشم خان اور حسین بتارہے تھے ہمیں دھمکیاں دیں کہ ہزارہ قوم کے افراد کے ساتھ لین دین کامسئلہ ہے جب تک ہماری رقم نہیں ملتی ہم اس روٹ پر ہزارہ مسافروں کی گاڑیوں کو قبضے میں لیتے رہیںگے ،کواتین ،بچوں اور ڈرائیوروں کو ہراساں کرکے دھمکیاں دی گئی ،لہٰذاء ملزمان کے خلاف کارروائی کرکے ہماری گاڑیاں برآمدکی جائیں ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button