تازہ ترینپاکستان

  عمران نیازی کی گرفتاری کرپشن کے مقدمے میں ہوئی ہے

ملک دشمن عناصر فوری باز آجائیں شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا وزیراعظم پاکستان کا قوم سے خطاب

قانون ہاتھ میں لینے والے شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، وزیراعظم
عمران نیازی نے ملک دشمنی کا ناقابل معافی جرم کیا ہے ملک دشمن عناصر فوری باز آجائیں شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا وزیراعظم پاکستان کا قوم سے خطاب اسلام آباد (یو این اے) وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ بڑی تلخ رہی ہے اور سیاست میں انتقامی کارروائیوں کا کبھی اچھا انجام نہیں نکلا ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں نے ماضی کی ان تلخ حقیقتوں سے سبق سیکھا ہے اور سیاسی انتقام کو دفن کرکے قومی ایجنڈے پر اتفاق رائے کی ایک نئی تاریخ لکھی جس سے میثاق جمہوریت کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج نیب ترامیم کا سب سے پہلے جس کو فائدہ ہوا ہے، اس کا نام عمران نیازی ہے وزیراعظم نے کہا کہ میں اور میرے ساتھی آج بھی نیب کی پیشیاں بھگت رہے ہیں، ہمارے اوپر جو الزامات لگائے گئے تھے جو غلط ثابت ہوئے، برطانیہ سے بھی تحقیقات کروائیں گئی اور نیشنل کرائم ایجنسی نے ہمیں کلین چیٹ دی جو پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی عزت میں اضافہ ہوا یو این اے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی عدالت اور قانون کا سامنا کرنے سے انکار نہیں کیا ہم نے شدید تحفظات اور اعتراضات کے باوجود بھی قانون کا سامنا کیا، قانون اور عدالت کے سامنے پیش ہوتے رہے انہوں نے کہا کہ اس ملک کے تین مرتبہ وزیراعظم بننے والے نواز شریف نے اپنی بے گناہ بیٹی کے ہمراہ انتہائی بہادری کے ساتھ 100 سے زائد نیب عدالت کی پیشیاں بھگتیں حتیٰ کی ہفتے کو بھی عدالت میں پیش ہوتے رہے اور بستر مرگ پر آخری سانس لیتی میری بڑی بہن کلثوم نواز کو چھوڑا اور بیٹی مریم کا ہاتھ پکڑ کر جیل چلے گئےوزیراعظم نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کا مطلب یہی ہے کہ آپ قانون اور عدالت میں اپنے حقوق کی جنگ لڑیں، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانا قطعی دہشت گردی کا عمل ہے طاقتور اور کمزور سب قانون کے سامنے برابر ہیں، یہی درس اسلام کا ہے اور یہی جمہوریت کا حسن ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران نیازی کی گرفتاری کرپشن اور کرپٹ سرگرمیوں کے مقدمے میں ہوئی ہے، القادر ٹرسٹ کیس کے تمام شواہد اور ثبوت موجود ہیں جس کی نیب انکوائری کر رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ 19 کروڑ پاؤنڈ یعنی 60 ارب روپے کے معاملے کو کیسے لفافے میں بند کرکے کابینہ سے منطور کرایا گیا یہ ایک سنگین سوال ہے کابینہ کو اندھیرے میں رکھا گیا اور بند لفافےمیں جو کچھ بھی تھا کابینہ کے کسی فرد کو نہیں دکھایا گیا لہٰذا یہ کابینہ کا فیصلہ کیسے ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ جب معاملہ قومی خزانے کے 60 ارب روپے کا ہو تو کیا اسلام، قانون اور جمہوریت میں کوئی بھی یہ اجازت دے سکتا ہے کہ ملزم عدالت اور قانون کا سامنا کرنے سے انکار کردے وزیراعظم نے کہا کہ بطور ایک سیاسی کارکن کسی بھی گرفتاری پر ہم خوشی کا اظہار نہیں کر سکتے یہ یقیناً زندگی کا ایک تلخ لمحہ ہوتا ہے جس سے ہم کئی مرتبہ گزر چکے ہیں ایسے مراحل میں اصل کردار قیادت کا ہوتا ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کو قانون کی لکیر عبور نہ کرنے دے، سرکاری و نجی املاک اور جان کی حفاظت یقینی بنانے میں اپنا حصہ ڈالے انہوں نے کہا کہ ’مگر صد افسوس عمران نیازی اور پی ٹی آئی نے قانونی طرز عمل اختیار کرنا تو درکنارحساس سرکاری اور نجی املاک کو شدید نقصان پہنچا کر ملک دشمنی کا ناقابل معافی جرم کیا۔ن کا کہنا تھا کہ دیکھتی آنکھ نے ایسے دل خراش مناظر پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھے تھے عوام کو سڑکوں اور گاڑیوں میں محصور کیا اور ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا حتیٰ کہ ایمبولینس سے مریضوں کو نکال کر ان کی گاڑیوں کو آگ لگا دی انہوں نے کہا کہ نجی اور سرکاری گاڑیوں کو جلایا گیاسوات موٹر وے کو جلایا گیا، سرکاری حکام کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا حساس املاک اور عمارات پر دشمن کی طرح حملے کیے گئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے خلاف چند سو مسلح جتھے کو اکسانے کی انتہائی گھٹیا اور مذموم حرکت کی گئی، شہدا اور غازیوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کرکے پوری قوم کے دل کو زخمی کیا گیا اور یہ مذموم مہم اب تک جاری ہے ان کا کہنا تھا کہ 75 سال میں جو کا پاکستان کا ازلی دشمن کرنے کی جرات نہیں کرسکا، ان دہشت گردوں اور ملک دشمنوں نے کر دکھایا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا دور حکومت پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دور تھا، حکومتی لیڈر اپوزیشن کی گرفتاری ایک دن پہلے بتا دیتے تھے اندھے سیاسی انتقام کی آگ سے ملک و قوم کی ترقی متاثرہوئی وزیراعظم نے کہا کہ قومی اسمبلی کی پہلی دو قطاروں میں بیٹھے رہنماؤں کو پی ٹی آئی کے دور حکومت میں گرفتار کیا گیا، صرف الزامات پرہی لیڈرز کو گرفتار کرلیا جاتا تھا شہباز شریف نے کہا کہ ہم پر چور اور ڈاکو کے تیر برسائے گئے، ہم نے ظالمانہ نیب قانون میں ترمیم کروائی ہمارے کئی رہنما نیب میں پیشی کا سامنا کررہے ہیں نیب ترمیم کا سب سے زیادہ فائدہ عمران نیازی کو ہوا ان کا کہنا تھا کہ عمران دور میں بغیر الزام کے گرفتاری ہوجاتی تھی اور کوئی نوٹس لینے والا نہیں تھا نیب قوانین میں ترمیم کرکے 90 دن کے ریمانڈ کو 15 دن کے لیے تبدیل کیا گیا،عمران نیازی کی گرفتاری القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں ہوئی اور اس کی نیب انکوائری کررہا ہےوزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بطور سیاسی کارکن کسی کی گرفتار پر خوشی کااظہار نہیں کرسکتے، 60 ارب روپے کے معاملے کو بند لفافے کے ذریعے کابینہ سے منظور کرایا گیا بند لفافہ کسی ممبر کو نہیں دیکھا گیا تو کابینہ کا فیصلہ کیسے ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کے ردعمل کو مسترد کیا اور قانون کا ساتھ دیا اور عمران نیازی نے شہدا کے خلاف مذموم مہم چلائی رہنماؤں کا فرض ہے کہ کارکنوں کو قانون کی لکیر عبور نہ کرنے دیں وزیراعظم نے مزید کہا کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے بھی ہمیں کلین چٹ دی انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے بیٹی کے ساتھ 100 سے زائد نیب پیشی بھگتی ہیں وزیراعظم نے کہا کہ املاک کو نقصان پہنچانا دہشتگردانہ عمل اور ملک دشمنی ہےعمران نیازی کی گرفتاری کرپشن کے مقدمے میں ہوئی ہے القادر ٹرسٹ کیس کے تمام شواہد اور ثبوت موجود ہیں، 190 ملین پاؤنڈ کے معاملے کو لفافے میں بند کرکے کابینہ سے منظور کرایا گیا، کابینہ کو مکمل طور پر اندھیرے میں رکھا گیا، جب لفافہ کھول کے دیکھا ہی نہیں تو یہ کابینہ کا فیصلہ کیسے ہوسکتا ہےانہوں نے کہا کہ بطور سیاسی کارکن ہم کسی کی گرفتاری پر خوشی کااظہار نہیں کرسکتےقیادت کا کردار ہوتا ہے کہ اپنے کارکنوں کو قانون کی لکیر عبور نہ کرنے دےعمران نیازی اور پی ٹی آئی قیادت نے حساس، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا یہ مناظر پاکستان کے عوام نے کبھی نہیں دیکھے تھےایمبولینسز سے مریضوں کو اتار کر گاڑیوں کو آگ لگائی گئی سرکاری حکام کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا افواج پاکستان کے خلاف چند سو مسلح جھتے کو اکسانے کی مذموم حرکت کی گئی جو کام ازلی دشمن75 سال میں نہ کرسکا ان دہشتگردوں نے کردکھایاوزیراعظم نے کہا کہ وہ عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انھوں نے ملک دشمنی کے رویے کو مسترد کیا، فوج پولیس رینجرز، قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو خراج تحسین ملک دشمن عناصر فوری باز آجائیں شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، قانون کے مطابق سزا دی جائے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ بڑی تلخ رہی ہےگزشتہ چار برسوں میں مقدمہ نہیں چہرہ دیکھا جاتا تھا دیکھاجاتھا کسے جیل بھجوانا ہے اور کس سے رعایت برتنی ہے، اندھے سیاسی انتقام سے ملکی ترقی کا عمل بری طرح متاثر ہوا، ہم نے نیب کے معاملے میں بھی مسائل کے حل کی سوچ اپنائی شہباز شریف نے کہا کہ ہم پر جو الزامات لگائے گئے ان میں سے ایک بھی آج تک ثابت نہ ہوسکا، برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے بھی ہم کو کلین چٹ دی قانون کی حکمرانی کا مطلب ہے عدالت میں قانون کی جنگ لڑیں طاقت ور اور کمزور قانون کےسامنے برابر ہیں یہی جمہوریت کا حسن ہے، عمران خان کی گرفتاری کرپشن کے مقدمے میں ہوئی ہے القادر ٹرسٹ کے تمام شواہد موجود ہیں جس کی نیب انکوائری کر رہاہے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ریاست اور نظریےکی حفاظت ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہےکسی کواس کےخلاف سازش نہیں کرنے دیں گےان کے مذموم ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button