بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان پولیس کاپی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاون

پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے دودرجن سے زائد قائدین وکارکنوں کو گرفتارکرلیا

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان پولیس کا پی ٹی آئی قائدین وکارکنوں کے خلاف کریک ڈائون ،پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے دودرجن سے زائد قائدین وکارکنوں کو گرفتارکرلیا۔گزشتہ روزائیرپورٹ روڈ پر ہونے والی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے 18قائدین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ،پولیس نے مختلف کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر نائب صدر قاسم سوری کے بھائی بلال سوری ،اہلیہ ،سابق گورنر بلوچستان سید ظہورآگا کے بھائی اور تو بھتیجوں سمیت 2درجن سے زائد قائدین وکارکنوں،مدثر عمیر ،دائود خان ،محمدسلیمان ،رشید خان،ناصر آغا، محمدشریف ،سلطان فاروق ،حمید اللہ ،محمدطیب ،اسرار اللہ ،مصطفی ،خلیل اللہ ،مبشر ،قیام الدین کو گرفتارکرلیاہے جبکہ مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے .
۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں قاسم سوری کا کہنا تھا کہ پہلے میری اہلیہ کو پی ڈی ایم نے ڈی چوک پر پرامن احتجاج کرتے ہوئے گرفتار کیا اب میرے بھائی بلال خان سوری کو معصوم بچوں اور گھر کی عورتوں کے سامنے گرفتار کر کے متعلقہ تھانے کے بجائے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاون
جیت پھر بھی حق کی ہوگی اور باطل کو زوال ہوگا۔ میر ضیاء اللہ لانگو کے مطابق بلوچستان میں حالات پر امن ہے بلوچستان میں امدروفت کیلئے تمام شاہراہ کھلی ہوئی ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ، دوسری طرف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی بلوچستان نے صوبے بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جبکہ کوئٹہ شہرمیں ٹریفک معمول سے کم ہے۔
دوسری طرف پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی اہلیہ اور بھائی کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کے قاسم خان سوری کے بھائی کو گرفتار کیا، قاسم سوری گھر پر موجود نہیں تھے، قاسم سوری کے گھر چھاپہ رات گئے مارا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں قاسم سوری کا کہنا تھا کہ پہلے میری اہلیہ کو پی ڈی ایم نے ڈی چوک پر پرامن احتجاج کرتے ہوئے گرفتار کیا اب میرے بھائی بلال خان سوری کو معصوم بچوں اور گھر کی عورتوں کے سامنے گرفتار کر کے متعلقہ تھانے کے بجائے نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاون
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت دنیا کی بد ترین فسطائیت پاکستان میں جاری ہے، جیت پھر بھی حق کی ہوگی اور باطل کو زوال ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے قاسم سوری کے بھائی سمیت شہر بھر سے 11 افراد کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں ناصر آغا ایڈووکیٹ، محمد شریف، سلطان فاروق شامل ہیں، حمیداللہ، طیب، سید اسراراللہ، مصطفی، سید خلیل، مبشر اور قیام الدین بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button