بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ ،پی ٹی آئی کااحتجاج ،قائدین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا

کوئٹہ ،پی ٹی آئی کااحتجاج ،صوبائی صدر سمیت 17قائدین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ پر پی تی آئی کااحتجاج ،صوبائی صدر سمیت 17قائدین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ،ایف آئی آر انسداد دہشتگردی ،قتل ،اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت بجلی روڈ تھانے میں درج کرلی گئی ہے ،واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ پر احتجاج کیاگیا اور روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا جس کے بعد حالات خراب ہوئے جس میں پی ٹی آئی کاایک کارکن جاںبحق جبکہ 10زخمی ہوگئے تھے ،پولیس کی جانب سے احتجاج کرنے ودیگر پر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ائیرپورٹ روڈ بی اے مال کے سامنے پی ٹی آئی کے 400سے 500کارکن احتجاج کررہے تھے جس کی قیادت بلال سوری ،خادم وردگ، ڈاکٹرمنیر بلوچ، باری بڑیچ، نجیب کاکڑ، عنایت کاکڑ، تیموربیٹنی ،صادق ترین ،نور خان خلجی ،وسیم حسین ،رضا محمدبڑیچ، ملک عبدلجبارکاکڑ،عبدالرحمن ،جمعہ خان خروٹی،عالم خان ،فیصل دہوار، زین العابدین ودیگر کررہے تھے بلال سوری ودیگرمظاہرین سے کہہ رہے تھے قاسم سوری نے حکم دیاہے کہ پیچھے نہیں ہٹنا احتجاج مزید تیز کرو منیر بلوچ ودیگر نے کہاکہ مبین خلجی کا بھی یہی حکم ہے جن کو سمجھایا کہ پرامن احتجاج کرے روڈ بلاک، لوگوں کو مار پیٹ اور املاک کونقصان نہ پہنچائیں لیکن قائدین بالا بضد رہے اور مسلسل مظاہرین کو اکسا رہے تھے جس پر مزید نفری طلب کرلی گئی ،ایس پی سٹی اور اے سی سٹی ،ایس ڈی پی او کینٹ ودیگر آفیسران بھی موقع پرپہنچ گئے ،آفیسران نے مظاہرین کے قائدین سے مذاکرات کرناچاہا اس دوران مظاہرین نے مشتعل ہوکر پتھرائو کرتے ہوئے پولیس پر حملہ آور ہوئے ،جن کو روکنے کی کوشش کی تو مظاہرین جلائو گھیرائو کرتے ہوئے عسکری چیک پوسٹ کی طرف بڑھتے ہوئے منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس استعمال کی تو مظاہرین میں سے شرپسند عناصر نے فائرنگ شروع کردی ،موقع پر کھڑے سرکاری ٹرک وقیدی وین کو آگ لگا دی ،مدثر عمیر ،دائود خان ،محمدسلیمان ،رشید خان،ناصر آگا، محمدشریف ،سلطان فاروق ،حمید اللہ ،محمدطیب ،اسرار اللہ ،مصطفی ،خلیل اللہ ،مبشر ،قیام الدین کو قابو کرلیاگیا،مشتعل مظاہرین نے پتھرائو کرکے ایس پی سٹی ،ایس ڈی پی کینٹ ،ایس ایچ او ودیگر سمیت28اہلکاروں کو زخمی کردیاہے ،کانسٹیبل کفایت اللہ سے مظاہرین سرکاری کلاشنکوف بمعہ میگزین چھین کر لے گئے ،مظاہرین کی پتھرائو سے عبدالودود، محمدانور،نصیب اللہ ،کیلون ،محبت خان ،محمود خان ،گل حسن ،عمر عزیز زخمی ہوگئے عمر عزیز دوران علاج جاںبحق ہوگئے ،ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد افراد کے خلاف 324,302,337A,337D,337F,186,353,147,148,149,341,427,436,124A,153A505,109ت پ اور انسداد دہشتگردی کے دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button