
بلوچستان میں انتہائی مطلوب دہشتگرد سرغنہ محمد آسا عر ف ملا جھگڑے میں مارا گیا
آسا کے سر کی قیمت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 40 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میں انتہائی مطلوب دہشتگرد سرغنہ محمد آسا عر ف ملا جھگڑے میں مارا گیا بلوچستان میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ محمد آسا عرف ملا آپسی جھگڑے میں مارا گیا نجی ٹی وی کے مطابق دہشت گرد آسا عرف ملا کی ہلاکت دہشت گرد گروپوں میں لڑائی کے نتیجے میں ہوئی, ہلاکت بی ایل ایف کے دوگروپوں میں بھتے اور تاوان کی رقم کے جھگڑے پر فائرنگ سے ہوئی دہشت گرد آسا کے سر کی قیمت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 40 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی اور وہ خاران اور شور میں دہشت گردکارروائیوں میں ملوث رہادہشت گرد آسا بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پرکام کرنے والے مزدوروں کے قتل، ایرانی کنٹینرپر حملوں میں بھی ملوث تھا۔ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسزپربارودی سرنگ حملے، دیگر وارداتوں میں بھی ملوث رہااور وہ آئی ای ڈی بنانے کا بھی ماہر تھا۔ہلاک دہشت گرد محمد آساپربلوچستان کیمختلف علاقوں میں 5 سیزائدمقدمات درج تھے



