
مستونگ کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا
مستونگ(یو این اے ) مستونگ کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیاہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کوئٹہ کے مطابق مستونگ اور گردونواح میں شدید طوفانی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیاہے ۔ترجمان کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد کوئٹہ سے مستونگ جارہے تھے، لاشوں اور زخمیوں کو مستونگ کے غوث بخش ہسپتال منتقل کردیا گیا۔



