بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان کی آبادی5.4جبکہ بینفیشری شیئر5.1فیصد ہے

بلوچستان کی آبادی5.4جبکہ بینفیشری شیئر5.1فیصد ہے ،تناسب کو54سے زیادہ ہونے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں
کوئٹہ(یو این اے )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی )کی امدادی رقم سے 9ملین افراد مستفید ہوتے ہیں جس میں بلوچستان کی آبادی5.4جبکہ بینفیشری شیئر5.1فیصد ہے ،تناسب کو54سے زیادہ ہونے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مطابق اس وقت بی آئی ایس پی سے فائدہاٹھانے والوں کی تعداد 9 ملین ہے-.
پنجاب کی آبادی 51 فیصد ہے بینیفشری شئیر 47 فیصد ہے-سندھ کی آبادی 26 فیصد، بینیفشری شئیر 26.6 فیصد ہے-خیبرپختونخواہ کی آبادی 13.3 فیصد جبکہ بینیفشری شئیر 18 فیصد ہے-اسلام آباد کی آبادی 1 فیصد جبکہ بینیفشری شئیر 0.1 فیصد ہے-گلگت بلتستان کی آبادی 0.6 فیصد جبکہ بینیفشری شئیر 1.1 فیصد ہے-بلوچستان کی آبادی 5.4 فیصد جبکہ بینیفشری شئیر 5.1 فیصد ہے.
-ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کاتناسب 5.4 فیصد سے زیادہ ہونا چاہئے اور اس کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں-انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ بلوچستان میں مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کیلئے نادرا کے 125 ڈسک بنائے گئے ہیں تاکہ ان خاندانوں کی رجسٹریں ہو جو بسپ کیلئے اندراج سے رہ گئے ہیں-ان کا کہنا تھا کہ جولائی میں جرمنی کی مدد سے 500 موٹرسائیکلز بلوچستان کو دئے جا رہے ہیں جس کیلئے لوگوں کو 18 ماہ کیلئے تعینات کیا جائے گاجو دوردراز علاقوں میں لوگوں کی رجسٹریشن کرانے جائیں گے اور جہاں گاڑیاں نہیں جا سکتی-اس کے علاوہ بلوچستان میں 20 ہینو ٹرک چلائے جا رہے ہیں جس میں 1 بندہ نادرا کا، 1 بسپ سے کیش کا بندہ اور 1 رجسٹریشن کا بندہ ہوگا.
چئیرمین کمیٹی نے تجویز دی کہ 18 ماہ کیلئے 500 بائیکس کیلئے جن لوگوں کو تعینات کیا جائے وہ بلوچستان کے اضلاع سے ہی ہوں-وزیر برائے تخفیف غربت شازیہ مری نے بتایا کہ بلوچستان میں بالخصوص اور دیگر ریموٹ علاقوں میں مسنگ نمبرز زیادہ ہیں-اس کے علاوہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے وزیرستان میں خواتین کے بینک اکاونٹس بنانے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں-

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button