بلوچستانتازہ ترین

ہزارہ قوم کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنانا آسان کردیا

اسلام آباد /کوئٹہ(یو این اے ) سپریم کورٹ نے ہزارہ قوم کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنوانے کیلئے تصدیق کی شرط ختم کردی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ہزار ہ قوم کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ازخودنوٹس پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔عدالت نے ہزارہ قوم کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنوانے کیلئے تصدیق کی شرط ختم کردی ، ایم این اے،ایم پی اے یا چیئرمین یونین کونسل کی تصدیق کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
عدالت نے کہا کہ اوورسیزہزارہ قوم کے فرادکو ایئر پورٹ پرہراساں نہ کیا جائے اور مغوی علی رضاکی بازیابی کیلئے وزارت داخلہ بلوچستان حکومت سے تعاون کرے۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ از خود نوٹس جس مقصد کیلئے لیا گیا تھا کیا وہ مقصد پوراہوگیا اور ہزار ہ قوم کے وکیل سے استفسار کیا کہ ہزارہ قوم کے مسائل حل ہوگئے ، جس پروکیل نے بتایا کہ بینک اکاونٹس اور نادرا سے متعلقہ مسائل تاحال حل نہیں ہوئے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے جواب جمع کرا دیا ہے.
ہزارہ قوم کے بینک اکاونٹس،پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے مسائل حل ہوگئے ، اب پاسپورٹ ،شناختی کارڈبنوانے کیلئے کسی قسم کی تصدیق کی ضرورت نہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے وفاقی حکومت نے ہزارہ قوم کے مسائل کے حل سے متعلق لیٹر جمع کرادیا، سپریم کورٹ وفاق کی یقین دہانی کے بعدکیس مزیدآگے نہیں چلاناچاہتی۔سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی مسائل کے حل کی یقین دہانی پرکیس نمٹا دیا.

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button