بلوچستانتازہ ترین

ملک کو مہنگائی اور بے روزگاری کی اندھیرے میں لے گئے

قاسم خان سوری
قاسم خان سوری

پاکستانی عوام آج بھی عمران خان کی قیادت پر لبیک کہتی ہے ،پاکستان تحریک انصاف
پاکستان کو ان لٹیروں کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے ملک کو مہنگائی اور بے روزگاری کی اندھیرے میں لے گئے ہیں
ایک غریب آدمی ایک وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے پنجاب میں غریب لوگوں کو آٹے کی لائن میں کھڑے مرررہے ہیں
کوئٹہ(یو این اے )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر قاسم خان سوری نے کہاہے کہ پاکستانی عوام آج بھی عمران خان کی قیادت پر لبیک کہتی ہے ، پاکستان کو ان لٹیروں کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے ملک کو مہنگائی اور بے روزگاری کی اندھیرے میں لے گئے ہیں ایک غریب آدمی ایک وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے پنجاب میں غریب لوگوں کو آٹے کی لائن میں کھڑے مرررہے ہیںان خیالات کااظہار انہوں نے نواں کلی میں پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان کے سینیئر رہنما حاجی نور خان خلجی کی قیادت میں خلجی قبائلی مشران نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت سے مستعفی ہو کر تحریکِ انصاف میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرحاجی شکر خلجی ،حاجی عبدالجبار خلجی ،حاجی عبدالحنان خلجی ودیگر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا۔تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر قاسم سوری نے کہا کہ آج جس نے بھی عمران خان کی قیادت پر لبیک کیا ہے اس پر جب تمام قوتیں عمران خان کے خلاف ہیں اس وقت جو نہیں چاہتے ہیں کہ عمران خان پورے عالم اسلام کو ایک کریں جو نہیں چاہتے ہیں پاکستان سے دہشتگردی کو ختم کیا جائے وہ قوتیں ایک طرف ہیں لیکن آج اس شمولیتی جلسے نے ثابت کردیا کہ عمران خان کے بازو بنے ہیں ہم نے نبی ۖ کا پیغام ،امن اور نفرتیں ختم کرنے کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہے یہ ملک پوری اسلامی دنیا 57ممالک میں پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ہے پاکستان تحریک انصاف کی دنیا وی قوت کے سامنے نہیں جھکنا ہے ایک غیر ملکی سازش کے تحت عمران خان کو اقتدار سے ہٹا یا ہواہے آج سا ل پوراہوگیا ہے میں نے بحیثیت ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی رولنگ دی کہ کسی بھی غیر ملکی قوت کو کبھی بھی اجازت نہیں دینگے کہ وہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کریں ایک سال سے عمران خان اپنی موقف پر ڈھٹ کر کھڑا ہے ملک میں ایک سال پہلے پٹرول کا لیٹر ڈیڑھ سو کا تھا آج پٹرول کا لیٹر 300روپے تک پہنچ چکا ہے پاکستان کو ان لٹیروں کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے ملک کو مہنگائی اور بے روزگاری کی اندھیرے میں لے گئے ہیں ایک غریب آدمی ایک وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے پنجاب میں غریب لوگوں کو آٹے کی لائن میں کھڑے مرررہے ہیں ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے ملک میں ایک سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت دہشتگردی کو ہوا دی جارہی ہے تحریک انصاف کو اس دہشتگردی کیخلاف نکلنا ہوگا پشتون دہشتگرد نہیں ہیں آپ دیکھیں آج قوم پرست ،غداروں اور غلاموں کے ساتھ ملے ہیں انشا اللہ بہت جلد ملک میں انتخابات ہونگے اور ان چوروں لٹیروں سے ہم نجات حاصل کرینگے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button