
کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ میں34ویں نیشنل گیمز کا آغاز 13 مئی سے ہوگا لیکن اتنے بڑے ایونٹ کے انعقاد سے قبل ہی ایوب اسٹیڈیم کے متعدد ہالوں کی بجلی عدم ادائیگی کے باعث واپڈا نے کاٹ دی ذرائع کے مطابق 13مئی سیکوئٹہ میں 19سال بعد نیشنل گیمز کا آغاز ہورہا ہے ایوب اسٹیڈیم آٹی ٹی یونیورسٹی میں انڈور اورآوٹ ڈور کھیلوں کے انعقاد سے قبل کروڑوں روپے خرچ کرکے رنگ وروغن اور مرمت کاکام جاری ہے.
لیکن جہاں ملک سے آنے والے کھلاڑیوں کو ٹھہرایا جائے گا ایوب اسٹیڈیم کے متعدد ہالوں کی بجلی گزشتہ کئی ماہ سے بل کی عدم ادایئگی کی وجہ سے کاٹ دی گئی ہے کروڑوں روپے رنگ وروغن اور عمارتوں کی مرمت پر خرچ کیے جارہے ہیں بجلی کے بلوں کی ادایئگی نہ کرنا سمجھ سے بالاترہے ایوب اسٹیڈیم کی دیواروں پر بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ آرئٹس کے طلبہ اور طالبات مختلف کھیلوں کے مونو گرام کی پیٹنگز بنارہے ہیں .
جس سے ایوب اسٹیڈیم کی خوبصورتی میں اضافہ ہوجائے گا 13مئی سے شروع ہونے والے کھیلوں میں سب سے پہلے فٹبال اور ہاکی کا آغاز ہوگا جس کے بعد دیگر کھیلوں کا انعقاد ہوگا جو29 مئی تک جاری رہیں گئے۔



