بلوچستانتازہ ترین

عمران خان روزانہ عدالتوں میں پیش ہورہے قاسم خان

کوئٹہ(یو این اے )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وصوبائی رہنمائوں نے کہاہے کہ پاکستان میں عوام آج بھی عمران خان کیساتھ کھڑی ہے پی ڈی ایم والوں نے پہلے بھی عوام کا خون چوسا اب بھی چوس رہے ہیںعمران خان روزانہ عدالتوں میں پیش ہورہے ہیںاس کے باوجود انتقامی کارروائیاں ہورہی ہیںبلوچستان کے لوگ مشکل حالت میں بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کررہے.
ہیںبلوچستان میں آئندہ وزیراعلی پی ٹی آئی کا ہوگاعمران خان نے اپنے دور میں بلوچستان کیلئے 13 سو ارب کے منصوبے دئیے۔ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکز ی رہنماء قاسم خان سوری ،صوبائی صدر ڈاکٹرمنیر بلوچ، جنرل سیکرٹری سالار خان ودیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ لوگ اب پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اس وقت پاکستان میں بربریت ہورہی ہے عمران خان نے ہمیشہ بلوچستان کو ترجیح دی پی ڈی ایم بلوچستان میں کمزور ہورہی ہے، .
پی ٹی آئی حکومت میں 6.2 فیصد پر معیشت گروتھ کر رہی تھی، ہمارے دور میں کھانے، پینے کی اشیا سستی تھیں، آج ہر چیز مہنگی ہو چکی ہے۔قاسم سوری نے کہا کہ تحریک انصاف دور میں ایکسپورٹ بڑھ رہی تھی، حکمران اربوں روپے بیرون ملک دوروں پر خرچ کر رہے ہیں، وزیراعظم ہاس کے اندر نئے سوئمنگ پول بنائے جا رہے ہیں، غریب آٹے کی لائنوں میں مر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اور آج کی حکومت میں زمین و آسمان کا فرق ہے، نواز شریف 50 روپے کا اشٹام پیپر دے کر لندن بھاگ گیا۔قاسم سوری نے کہا کہ ن لیگ کے سینئر نائب صوبائی صدر دودا شاہوانی خان پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں، .
عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، ہزاروں لوگ پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، عمران خان نجات دہندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، عمران خان کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف ڈیڑھ سو جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔قاسم سوری نے کہا کہ ہم سب کوساتھ لے کر چل رہے ہیں، بلوچستان کو ترقی کی راہ پر پی ٹی آئی نے گامزن کیا، آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہو گا، کوشش ہے پورے ملک میں الیکشن ہوں لیکن پی ڈی ایم نہیں چاہتی۔انہوں نے کہا کہ عوام آج مہنگائی کے باعث سڑکوں پر ہے.
گیس، بجلی اور تمام چیزیں مہنگی ہو چکی ہیں، عمران خان کا دور ملک کا سنہری دور تھا، موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے ایڑیاں رگڑ رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے اکثر رہنما چور ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button