بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان کی خونی قومی شاہراہوں پر 846 حادثات رونما ہوئے

وندر(یو این اے) بلوچستان کی خونی قومی شاہراہوں پر حادثات کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی خونی قومی شاہراہو ں پر 22 قیمتی جانیں لقمہ اجل ہو گئی۔ میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر (ایم ای آر سی) 1122 بلوچستان کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ماہ اپریل میں بلوچستان کی خونی قومی شا ہراہوں پر 846 حادثات رونما ہوئے۔ بلوچستان کی خونی قومی شا ہراہوں پر مختلف ٹریفک کے حادثات میں 22 قیمتی جانیں لقمہ اجل ہو گئی میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر (ایم ای آر سی) 1122 بلوچستان کے مطابق بلوچستان کی خونی قومی شاہراہوں پر ماہ اپریل میں مختلف حادثات میں 1335 افراد زخمی ہوئے۔ سب سے زیادہ ٹریفک کے مختلف حادثات وندر اور لسبیلہ کے مقام پر 115 رپورٹ ہوئے جن میں 176 افراد زخمی جبکہ 3 قیمتی جانیں لقمہ اجل ہو گئی۔ لسبیلہ کے مقام پر 49 ٹریفک کے مختلف حادثات رونما ہوئے جن میں 60 افراد زخمی ہونے کی رپورٹ میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر (ایم ای آر سی) 1122 نے جاری کری۔ جاری رپورٹ میں این 25، این 50، این 65، اور این 70 کے اعداد و شمار شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button