
دکی کچلاک سے کرایہ پر لی گئی فلڈر گاڑی دکی میں ڈرائیور سے اسلحے کے زور پر چھین لی گئی
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کے ضلع سوراب اور بولان میں ٹریفک حادثات میں خاتون جاںبحق جبکہ 5افراد زخمی ہوگئے ہیں ،دکی کچلاک سے کرایہ پر لی گئی فلڈر گاڑی دکی میں ڈرائیور سے اسلحے کے زور پر چھین لی گئی مستونگ چوروں نے ہندو تاجرکی دکان کا صفایا کر دیا۔پولیس تھانہ مستونگ سٹی نے نا معلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیاتفصیلات کے مطابق بروز پیر دوپہر 12 بجے کے بعد کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر حاجیکہ کٹائی کے مقام پر پنچگور سے کوئٹہ جانے والی ویگو گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں پنجگور کے رہائشی ایکسین بی اینڈ آر محمد اشرف بلوچ اپنے دو بچوں سمیت شدید زخمی ہو گئے جبکہ محمد اشرف بلوچ کی اہلیہ موقع پر جان بحق ہو گئی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سوراب محمد یوسف ریکی کے مطابق جان بحق خاتون کے ساتھ شدید زخمی ہونے محمد اشرف بلوچ کو دو بچوں سمیت ڈی ایچ کیو سوراب میں ابتداہی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔بولان پنجرہ پل کے مقام پر ایک مالبردار گاڑی اور کنٹرول ہو کر بولان ندی میں جا گری جس کے باعث ایک ڈرائیور سمیت دو ایک افراد شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا ہے ۔ٹرک الٹنے کی وجہ سے پنجرہ پل کا راستہ کچھ دیر کے لئے بند ہوگیا تھا لیکن اب ٹریفک کی آمدورفت بحال کردی گئی ہے۔دریںاثناء دکی۔ ٹیکسی ڈرائیور عبداللہ کیمطابق کچلاک سے دو افراد میری گاڑی میں سوار ہوئے جبکہ کلی پرانہ دکی شیخ ابراہیم نانا زیارت کے قریب دو مزید مسلح ساتھیوں کیساتھ ملکر سواریوں نے مجھے باندھ کر پچھلی سیٹ میں ڈالا اور مجھے دور لے جاکر گاڑی سے پھینکا گیا اور فائرنگ بھی کی گئی۔ بعد میں پتہ چلا کہ جہاں مجھے پھینکا گیا اس جگہ کا نام مانکی ڈیم ہے۔ میرے جیب سے نقد رقم اور موبائل فون بھی چھین لیا گیا۔ جبکہ کچلاک سے گاڑی کی بکنگ کرتے وقت میں نے سواری کے شناختی کارڈ کا تصویر لے کر اپنے بڑے بھائی کو وٹس ایپ کردیا تھا ۔ جو اب بھی میرے بھائی کے فون میں محفوظ ہے۔ مسلھ افراد نے میرا موبائل فون لے لیا اور وہ سمجھے کہ انکی شناختی کارڈ کی تصویر اسی موبائل مین ہے جو وہ مجھ سے چھین کر لے گئے ہیں۔ ڈرائیور کا مزید کہنا ہے کہ پولیس کو شناختی کارڈ کی تصویر فراہم کردیا ہے۔ ایس ایچ او دکی منظور احمد حسنی نے میڈیا کو بتایا کہ جلد ہی ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائیگی ۔ پولیس اس حوالے سے کاروائی کررہی ہے۔مستونگ نامعلوم چوروں نے چھت سے نقب لگا کرکریانہ کی دکان کا سفایا کر دیا تفصیلا ت کے مطابق مستونگ میں کوئٹہ روڈ پر واقع ہندو تاجر کریشن کمار کی کریانہ کی دکان تھی گذشتہ شب نا معلوم چوروں نے دکان کی چھت کو نقب لگا کر ہزاروں روپے کا سامان نکال لیا رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چور سامان لے کر فرار ہو گئے تھانہ مستونگ واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس بروقت پہنچی تھانہ مستونگ سٹی نے نا معلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔



